بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا سرعام قتل، واقعے کی دردناک ویڈیو وائرل

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، واقعےکی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد نے جوڑے کو پہاڑوں میں لے جاکر بے دردی سے قتل کیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کا نوٹس لے کر واقعے کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوع اور ملزمان کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسی سفاکانہ حرکات ناقابل برداشت ہیں، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنےو الے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بہیمانہ واقے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پتھر دل انسانوں، سرخ لباس میں ملبوس اس معصوم بے گناہ گلاب کو مسلتے ہوئے ذرا ترس نہیں آیا، کیا پسند کی شادی جرم ہے، کیا مرضی کا نکاح جرم ہے؟؟؟

معروف صحافی حامد میر نے اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ایک نام نہاد جرگے نے عدالت بن کر دو انسانوں کو قتل کر دیا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس لاقانونیت میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سزا دے؟

معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ لڑکی بندوق تانے بُزدل سے کہیں زیادہ بہادر اور غیرت مند ہے۔

معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ اسلام ہے نہ ثقافت! مجرمانہ خاموشی پر من حیث القوم ہم سب اس بچی کے قاتل ہیں۔

اس واقعے پر عام شہریوں کی جانب سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، ایکس کی ایک صارف ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے کہا کہ بیٹی کی وراثت کھاتے ہوئے کبھی غیرت کیوں نہیں جاگتی ہے، جو اس کے پسند کی شادی پر جاگ کر اس کو قتل کیا جاتا ہے۔

ایک اور صارف دختر بلوچستان نے کہا کہ اپنی ہی گھر کی عزت کو اتنے مردوں میں قتل کر دینا کیا اسکو تم عزت و غیرت کہتے ہو ؟؟

مشہور خبریں۔

روس نے طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 13 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکا اور طالبان کے مابین ہونے

فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے:عمان کے مفتی

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا

مأرب جنگ کی تازہ ترین صورتحال

?️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک جمعرات کے روز مغربی مأرب میں نئے فوجی

جنوبی یمن میں صیہونی جاسوسی کے ساز وسامان کی تعیناتی

?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسی

کشمیری عوام نے 6 سے 13 جولائی تک ہفتہ شہداء منانے کا اعلان کردیا

?️ 3 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے برہان وانی سمیت متعدد

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادواتفاق پر زور

?️ 10 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

موساد کا سربراہ اپنے واشنگٹن کے خفیہ دورے میں کیا ڈھونڈ رہا تھا؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:دو امریکی ذرائع نے Axios ویب سائٹ کو بتایا کہ موساد

امریکہ کا جرمنی میں فوجی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ

?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں:  پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ہفتے کی صبح اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے