کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن نے بگاڑا: وزیر خارجہ

افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

?️

ملتان(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن نے بگاڑا  مجھے امید ہے ہماری اپوزیشن بھارت کی چالوں کو سمجھے گی اور ارکان ناسمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔ بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کا کیس دوبارہ بہانے سے آئی سی جے لے جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین، ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ یہاں آیا ہوں، البدر گراؤنڈ جو اجڑا ہوا تھا یہاں عالیشان پارک بنے گا۔ پارک میں پودے اور پھول لگائے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ ڈھائی کروڑ کا منصوبہ ہے، فیملیز کے لیے یہ پارک تفریح کا مقام بن رہا ہے۔ پی ایچ اے والوں سے کہا ہے معیاری کام کر کے مطمئن کریں۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے، ہم نے آئی سی جے کے احکامات پر عملدر آمد کے لیے اقدامات کیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہماری اپوزیشن بھارت کی چالوں کو سمجھے گی، اپوزیشن کے ارکان نا سمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے، انٹیلی جنس سربراہ عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشاورت کے لیے آتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے جو بھی گزر رہا ہے اسے صفائی کا موقع دیا جائے گا، بلاول اپنی صفائی پیش کردیں وہ بری الذمہ ہوجائیں گے، ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں انتقام نہیں۔ عزتیں سب کی برابر ہوتی ہیں۔ ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے کے قائل نہیں۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے صرف مقامی لوگوں کو حج کی اجازت ہوگی، امید ہے اگلے حج سے پہلے ویکسین مکمل ہوجائے تاکہ لوگ حج پر جا سکیں۔

مشہور خبریں۔

مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان سے شادی ؛اہلخانہ کا ردعمل

?️ 20 جون 2024بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی پر خاندان

عمران خان کے نظریے کے ساتھ اُن سے بھی دو ہاتھ آگے کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

?️ 3 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا

صیہونی حکومت میں ڈالر کی قیمت گزشتہ 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شیکل کی قیمت

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ 

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:  ہندوستانی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق، ہندوستان اور

اسلامی جہاد: مزاحمت کا ہتھیار فلسطینی عوام کا ہے اور رہے گا

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: اسلامی جہاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے فتح اور آزادی

کیا حماس کی شکست ممکن ہے؟: برطانوی میگزین کی رپورٹ

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ایک برطانوی میگزین نے تل ابیب اور حماس کے درمیان

اسحٰق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے اہل نہیں، شوکت ترین

?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا

حماس  کے پاس صہیونی قیدی ابھی تک زندہ ہیں

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:     تحریک حماس کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ علی العمودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے