?️
سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے، حافظ نعیم نے کہا کہ شہباز شریف قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ قوم بپھر جائے اور انہیں جانے کا راستہ نہ ملے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، اور اٹھنے کی صرف ایک شرط ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم انارکی اور جلاؤ گھیراؤ نہیں چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت بہتری نہیں لاسکتی، سرمایہ کاری کے دعوے فراڈ ہیں‘حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم نے کہا کہ اگر ہمیں اسلام آباد میں داخلے سے روکا گیا تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہیں، ہم کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ اتحاد کر چکے ہیں اور انہیں کے ساتھ مل کر دھرنا دیں گے۔ ہم اسلام آباد جلاؤ گھیراؤ یا گولی کے لیے نہیں، بلکہ اپنا حق لینے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ آئی ایم ایف راضی نہیں ہوا، لیکن گیس، بجلی، اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں،آٹے، چینی اور دال پر ٹیکس لگا کر وزیراعظم کہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہو گئی ہے۔ یہ ہمارا ملک ہے، فوج اور بیوروکریسی عوام سے ہیں۔ ہمیں کسی امپائر کی انگلی اٹھوانی نہیں، بلکہ عوام کا حق لینے جا رہے ہیں اور سب اداروں کو تعاون کرنا ہوگا، خواہ وہ اسلام آباد سے ہوں یا راولپنڈی سے۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ہم
جون
برطانوی پولیس کی 70 سال بعد معافی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خاندان سے معافی مانگ
ستمبر
کیا امریکہ فلسطینیوں کو جیتنے سے روک سکتا ہے؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک ملاقات میں ایک
دسمبر
چندے کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے: عظمیٰ بخاری
?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن
اکتوبر
اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد دوبارہ غزہ پر حملہ کیا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ
اگست
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ
جولائی
عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں:شیخ رشید
?️ 13 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان
اپریل
شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن
اپریل