حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا

?️

لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران دعوئے تو کرتے ہیں ہیں لیکن قوم کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے آئی ایم ایف کی دہلیز پر پھینک دیتے ہیں۔موجودہ حکومت ایک طرف ریلیف کے وعدے کرتی ہیں اور دوسری جانب بوجھ بڑھا دیتے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی لیکن پیٹرولیم لیوی بڑھا کر اس کمی کے بدلے قیمت میں کئی گنا اضافہ کیا گیا یہ عوام کے ساتھ دھوکہ اور مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھاری بھرکم وفد کے ساتھ چین،مشرق وسطی کے دورے تو کیے لیکن عوام کو کچھ نہ مل سکا۔ موجودہ حکومت کا کوئی معاشی ویژن نہیں،یہ مکھی پر مکھی مار رہے ہیں اور لکیروں کو پیٹتے ہیں۔

پیٹرول کی قیمت کم کر  کے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صنعتوں کو پٹرول اور بجلی ریٹس میں کمی کے ساتھ عام صارفین کے لیے بجلی ریٹس میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اعداد و شمار کی ہیراپھیری سے عام آدمی پر بوجھ بڑھاتی جارہی ہے۔نتیجتاً عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملتا.  پاکستان کے معاشی ٹیک آف کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے اور سرکاری سطح پر انتظامی اخراجات، مفت بجلی، گیس، پٹرول اور گاڑیوں کی عیاشیاں ختم کرنا ہونگی. قومی معیشت میں مقدس گائیں جاگیردار، وڈیرے، سردار، خوانین بھی ہیں لیکن فوج، عدلیہ، سول بیورو کریسی کے مفت خورے اصل بھینسے بنے ہوئے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ کے وکلا قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بار کے تعلقات بحال کرنے کے لیے چیف جسٹس صاحبان اور سینئر ججوں کا تحرک خوشگوار ہے۔عدلیہ کی آزادی کے لیے ناگزیر ہے کہ جج صاحبان جرات اور دیانت کا مظاہرہ کریں اور وکلاء بھی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔وکلاء نے ہمیشہ آزاد عدلیہ، قانون کی بالادستی کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی امر واقعہ ہے کہ حالیہ عرصے میں وکلاء کے پرجوش اور قانون ہاتھ میں لینے کے بعض واقعات نے اسٹیبلشمنٹ کو عدلیہ پر شب خون مارنے کا موقع فراہم کیا۔وکلاء برادری آئین کے تحفظ اور عدلیہ کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔پسپا ہوتی اسٹیبلشمنٹ ججوں کی بہادری اور وکلاء کے اتحاد کے آگے سرنگوں ہونگے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بیاعتمادی اور ہر لمحہ بدلتے بیانیوں کے ماحول میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا کوئی بڑا امکان تو نہیں لیکن سیاسی مذاکرات بہت اہم ہیں۔

قومی سیاسی جمہوری قیادت بلاامتیاز سیاسی قومی ڈائیلاگ کرے اور قومی ایجنڈا کے کم از کم نکات پر اتفاق کرے۔اپوزیشن جماعتوں میں قومی محاذ، قومی ایجنڈا پر اتفاق ہوجائے تو آئین کے تحفظ، جمہوریت کی پائیداری، فارم 45 کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کی بحالی کے لیے اپوزیشن کی ہر جماعت اپنے پلیٹ فارم سے احتجاج کرسکتی ہے۔عید قرباں کے بعد جعلی حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کی قربانی کا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

مشہور خبریں۔

عراقی قبائل کا سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ المثنی میں اس ملک کے قبائل نے السماوا

نصراللہ نے صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

?️ 9 جون 2021سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے اداریے میں لکھاکہ لبنان میں حزب اللہ

صیہونی حکومت سے یورپ کے سب سے بڑے سرمایہ کاری فنڈ کے انخلا کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کو ان جماعتوں کی طرف سے دھکے ملتے رہتے

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے کے تحفظات دور نہ ہونے پر مردم شماری کے بائیکاٹ کا انتباہ

?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبر

چینی بھی امام حسین کے زئرین کی خدمت میں مصروف

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کربلا کے نزدیک چینی شہری امام حسین کے زئرین کی خدمت

بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے

غزہ جنگ اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سائے میں اسرائیل کا ٹیکنالوجی کا شعبہ بحران میں

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے غزہ جنگ کے بعد حکومت

صہیونی فوج دن رات یحییٰ السنور کی تلاش میں 

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہنگری نے اتوار کی شام کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے