پنجاب حکومت نے فضل الرحمان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا

پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے اب مولانا فضل الرحمان کی تنظیم کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے جے یو آئی ف کی تنظیم انصار الاسلام پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوا لیا ہے۔

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چند ماہ قبل انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس معاملے کو صوبائی کابینہ کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے صوبائی کابینہ نے کسی قسم کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے تھے، جبکہ اب کالعدم مذہبی تنظیم پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جماعت کی تنظیم کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے کالعدم مذہبی جماعت سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانےکا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پُرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سمری کے مطابق ٹی ایل پی مستقبل میں آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کا احترام کرے گی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے تنظیم سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ تنظیم کی یقین دہانی اور وسیع قومی مفاد میں کیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

عالمی بینک کو اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع

?️ 28 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی نامزد

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے  ڈپٹی چیئرمین

مقبوضہ فلسطین میں توانائی کا بحران؛صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل بجلی کے شدید

عاشورہ کی رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی عالمی میڈیا میں جھلک رہی ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: عاشورہ کی شب حسینی کے لیے ماتمی تقریب میں رہبر

امریکی کانگریس کی 9 ارب ڈالر کے اخراجاتی کٹوتی پیکج کی منظوری 

?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس نے 9 ارب ڈالر مالیت کی اخراجاتی کٹوتی

سعودیہ نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے: وزیر خزانہ

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے سعودیہ کی جانب سے

 صیہونی حکومت کی لبنان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور لبنان کے

دیکھنا ہوگا جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے، خواجہ آصف

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے