بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں:پی ٹی آئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کر دیااور فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ مینڈیٹ چور حکومت ہرلحاظ سے عوام دشمن حکومت ہے جسے ہر دوسرا حکومتی اقدام ثابت کر رہا ہے، بجلی کی بنیادی قیمت میں ہوشربا اضافے سے نہ صرف عوام کی قوت خرید متاثر ہو گی بلکہ گھریلو معیشت کا جنازہ نکل جائے گا۔

ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے محروم اقتدار پر قابض حکمرانوں کا ہدف عوام، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ ہے، عوام کو 8 فروری کو ظلم اور وحشت کے راج کو مسترد اور عمران خان اور ان کی جماعت کوووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ایک جانب عوام دشمن ظالمانہ بجٹ اور اس پر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ عوام کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اس سے پہلے مینڈیٹ چور نااہل حکومت نے کسانوں کو نشانہ ستم بنا کر دیہی معیشت کی تباہی کی بنیاد رکھی، اب وفاقی حکومت کے تضادات اور نقائص سے بھرپور بجٹ کے نتیجے میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عوام سے لے کر کاروباری طبقے تک سب کو اپنی لپیٹ میں لے گا، بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے اور فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

’پی ڈی ایم کے مقابلے میں نگران حکومت نے کم قرضے لیے‘

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً 6 ماہ مکمل ہونے پر عہدے سے

موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کینسر نہیں ہوتا، تحقیق

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت  کے کمیشن کی جانب سے کی جانے

غزہ میں صیہونی حملوں کے شہدا کی تعداد

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ

ٹرمپ کا کانگریس پر حملے کے دن گرفتار ہونے والوں کی رہائی کا مطالبہ

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن فرنٹ رنر، ڈونلڈ ٹرمپ نے

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے

اسرائیلی حکومت نے ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکہ سے مدد طلب کی: انصاراللہ 

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے

کیا صیہونی ریاست سے بھاگنے کا وقت آ گیا ہے؟ عطوان کی زبانی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:سینئر علاقائی تجزیہ کار نے دو اہم واقعات کی طرف اشارہ

اسرائیل کے اعلیٰ کمانڈر کے جنوبی لبنان میں زخمی 

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گفعاتی بریگیڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے