جعلی حکومت بہتری نہیں لاسکتی، سرمایہ کاری کے دعوے فراڈ ہیں‘حافظ نعیم الرحمن

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن کا 87فیصد قرض، سود کی ادائیگی میں جاتا ہے، آئی پی پیز کو 2800 ارب کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں، حکمران اشرافیہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف کے حکم پر سارا بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں، جعلی حکومت بہتری نہیں لاسکتی، سرمایہ کاری کے دعوے فراڈ ہیں، جماعت اسلامی نے ظلم و نا انصافی کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے قومی ایجنڈا تشکیل دے دیا، دو روز بعد کراچی میں اہم اعلانات کروں گام آج ( اتوار )کو کراچی میں غزہ ملین مارچ ہوگا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی قلت کے خاتمہ کے لیے ایران پاکستان گیس پائپ لائن ہر صورت تعمیر کرنا ہوگی۔

پاکستان افغانستان حکومتوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز قابل ستائش ہے، اسلام آباد اور کابل کو اسلام،عوام کی خوشحالی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بھارت سے دوستی قبول نہیں۔

سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت کے ہمراہ تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فارم 45 پر اتفاق رائے مسائل کا حل ہے،چیف جسٹس قوم کو انصاف دلائیں، وہ عدل وانصاف قائم کریں گے تو عزت میں اضافہ ہوگا ورنہ لوگ تنقید کریں گے، تنقید کو دبایا نہیں جاسکتا، سوشل میڈیا پر پابندیاں قبول نہیں۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ دبئی پراپرٹی لیکس کو دبادیا گیا، ثابت ہوگیا سیاستدان،بیوروکریسی اور جرنیلوں سمیت حکمران اشرافیہ کی اکثریت نے بیرون ملک سرمایہ کاری کی، یہ حکومت یہاں کرتے ہیں دولت باہر بھیجتے ہیں، سکینڈل پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔پنجاب حکومت کے کسان پیکج میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے، کسانوں کے نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں، انہیں حق دلائیں گے۔

عوام کو سستی روٹی اور آٹا دیا جائے، کسانوں سے مقررہ قیمت پر اجناس خریدی جائیں، پوری دنیا میں فوڈ سیکیورٹی کے لیے کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے اور عوام کو ریلیف بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ حکمران بجٹ میں غریب عوام، تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس عائد کرنے کی بجائے ذاتی مراعات کم کریں۔ لینڈ ریفارمز ملک کی ضرورت ہیں،انگریزوں کی عطا کردہ زمینیں واپس لینی چاہییں، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، چھوٹے کسان کو ریلیف دیا جائے گا۔

آئی پی پیز کے مہنگے اور ظالمانہ معاہدے جو مافیا نے مافیا کوفائدہ پہنچانے کے لیے کیے، ختم کیے جائیں، عوام کو سستی بجلی دی جائے۔ امیر جماعت نے کہا کہ غزہ میں صہیونی افواج انسانی تاریخ کے بدترین مظالم میں ملوث ہے، رفح میں پناہ گزینوں کو زندہ جلا دیا گیا، گزشتہ آٹھ ماہ میں چالیس ہزار فلسطینی جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے کو شہید کردیا گیا، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے اور اسلامی ممالک کے حکمران خاموش ہیں۔

پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرے، اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے اور اسرائیل کو دوٹوک وارننگ جاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے، سپین اور آئر لینڈ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان قابل ستائش ہے، امریکہ اور یورپی ممالک میں یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباوطالبات جس جوش و جذبے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں، سلام پیش کرتے ہیں، پاکستانی نوجوان بھی پیروی کریں۔

قوم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔جماعت اسلامی اپنے تئیں بھرپور طریقہ سے اہل غزہ کا کیس لڑ رہی ہے، الخدمت فانڈیشن امداد پہنچارہی ہے، پشاور میں غزہ ملین مارچ کیا، جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، اہل کراچی سے اپپل کرتا ہوں کہ اتوار کو ہونے والے غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی حکومت کا یورپ کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ 

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے تنازعات کے جواب میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ

صیہونیوں کو خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے:ایران

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صیہونیوں

امریکہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: سابق صیہونی وزیراعظم  نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے

سعودی اتحاد کے ذریعہ 252 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم

?️ 6 جون 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے

اقوام متحدہ: غزہ اپنی بدترین تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہا ہے

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اقوام

پوتن امریکہ کی طرف سے تاماهاک میزائل فراہم کیے جانے سے خوفزدہ ہے:زلنسکی

?️ 20 اکتوبر 2025پوتن امریکہ کی طرف سے تاماهاک میزائل فراہم کیے جانے سے خوفزدہ

سید حسن نصر اللہ ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:صہیونی فوجی عہدہ دار

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں میں سے ایک نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے