بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کر دینے میں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کر دینے میں ہے،فتح مکہ کی سنت کی پیروی کی جائے، نیا سوشل کنٹریکٹ ناگزیر ہو گیا،سب قصور وار ہیں کوئی زیادہ کوئی کم،بلیم گیم سے باہر نکل کر ملک کا سوچیں۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ نے فتح مکہ کے موقع پر بدترین دشمنوں کو معاف کر کے اسلام کے سنہری دور کا آغاز کیا، اگر کوئی چاہتا ہے کہ پاکستان موجودہ بحرانوں سے نکل آئے تو پھر ایک دوسرے کو معاف کریں۔ قصوروں کو ناپیں گے تو 100فیصد بے قصور کوئی نہیں نکلے گا۔ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ سب اپنی حدوں میں رہے لہٰذا ایک دوسرے کو معاف کریں اور پاکستان کو بھی معاف کریں۔

انہوںنے کہاکہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکا واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، علمی و تحقیقی کام پر ساری توجہ مرکوز ہے، استحکام کے لئے انتقام کو چھوڑنا ہوگا، فارم 45 اور فارم 47کی بحث سے کچھ نہیں نکلے گا۔ اس بحث نے ذہنی حالات یہاں تک پہنچا دئیے کہ نوجوان 1947کے فیصلے پر شک کرنے لگے، آئین قانون دونوں گمشدہ ہیں انہیں بازیاب کروانے کی ضرورت ہے،ملک کی سلامتی سے انا بڑی نہیں ہوتی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت کسی بیرونی جنگ کا خطرہ نہیں اس کے باوجود ہر طبقہ حالت جنگ میں ہے۔انہوںنے نکہاکہ لوگوں کے غم و غصہ کو ٹھنڈا کریں، ایک دوسرے کو سنا اور سمجھا جائے ایک دوسرے کو راستہ دیں، آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی میں ہی استحکام اور بقا ہے۔انہورںنے کہاکہ سب اپنی اپنی حدوں کا عدل و انصاف کے ساتھ ازسرنو تعین کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں متعدد بار واضح کر چکا ہوں کہ 2024ء کے دھرنے سے پہلے میری جنرل ظہیر الاسلام یا کسی جنرل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر جنرل راحیل شریف کے کہنے پر درج ہوئی کیونکہ شریف برادران نے عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی تھی جنرل راحیل شریف نے نوازشریف کے کہنے پر ہم سے ملاقات کی، میں کینیڈا تھا کہ اس وقت کی حکومت نے میرے لاہور والے گھر مرکز پر حملہ کروایا اور 14 کارکنوں کو شہید 100 کو شدید زخمی کر دیا ہمیں آج دس سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا۔

مشہور خبریں۔

’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں

?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘

ترکی ایران کی حمایت کیوں نہیں کر رہا؟ ترکی کے سابق وزیر اعظم کا سوال

?️ 29 جون 2026سچ خبریں:ترکی کے سابق وزیر اعظم احمد داود اوغلو نے حکومت کی

رانا شمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دی وارننگ

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ

گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کرنے کا اعلان

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس

وینزوئلا کا امریکی غیر مستحکم کاروائیوں کے خلاف کیوبا کی حمایت کا اعلان

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:وینزویلا کے نائب صدر نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے

صہیونی فوج کا مغربی کنارے میں الدہیشہ کیمپ پر حملہ

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے آج بدھ کی صبح مغربی کنارے میں بیت

بائیڈن نے پیوٹن کو امریکہ کا مذاق اڑانے کا موقع دیا: ٹرمپ

?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام اس ملک

عالمی میڈیا میں ایرانی فتح کی کوریج پر ٹرمپ کا غصہ

?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی جنگی کامیابیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے