?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ حکومت توہین عدالت کارروائی کیلئے کیسے متاثرہ فریق ہے؟ اگر کوئی غلط بیانی ہوئی یہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی جانب سے ہو گی اس لئے اگر توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ بھی بابر اعوان اور فیصل چوہدری کیخلاف ہو گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزارت داخلہ کے وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ ڈی چوک پر پہنچنے کی کال 24 مئی کو دے دی گئی تھی،عدالتی آرڈر عمران خان تک پہنچا اس سے متعلق پورا ریکارڈ موجود ہے،مواد کے ساتھ یو ایس بی بھی پیش کی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ہیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دئیے کون غلط کہہ رہا ہے کون نہیں،عدالت کیسے تعین کرے؟ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے جو شہادتیں ریکارڈ کرے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے سامنے مواد آ گیا اور عمران خان کا مؤقف بھی،عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں عدالتی حکم کا علم ہی نہیں تھا،حکومت صرف معاونت کر سکتی ہے،فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،لارجر بنچ نے جب سماعت شروع کی تو لانگ مارچ ختم ہوچکا تھا،کس نے کیا کہا اور کیا کال دی گئی تھی سب حالات کا جائزہ لینا ہے،دیکھنا ہے ڈی چوک پہنچنے والے مقامی تھے یا لانگ مارچ کا حصہ؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے قرار دیا کہ 25 مئی والا کیس تو سپریم کورٹ نے نمٹا دیا تھا،موجودہ درخواست پچیس مئی والے حکم کا تسلسل کیسے ہو سکتی ہے؟حکومت کیسے متاثرہ فریق ہے جو توہین عدالت کی کارروائی شروع کرائے؟۔
جسٹس اعجازالاحسن نے قرار دیا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو براہ راست کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی،ثابت کرنا ہوگا کہ عمران خان کی ہدایت پر یقین دہانی کرائی گئی۔اگر کوئی غلط بیانی ہوئی ہے تو یہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی جانب سے ہوگی،اس لئے اگر توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ بھی بابر اعوان اور فیصل چوہدری کیخلاف ہی ہوگی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
ہم اپنے دفاع میں سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیتھرین جین پیئر نے منگل کی
جون
ہم بھی خطرے کی زد میں ہیں، صیہونی حملے برداشت نہیں کریں گے:ترکی کے صدر
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل
جون
ایران اسرائیل کشیدگی، 40 مزید افراد وطن پہنچ گئے
?️ 1 اپریل 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران
اپریل
پاکستان افغانستان کی خواتین کی تعلیم کے لئے پوری کوشش کرے گا
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے
اگست
وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کے خط کا جواب قرآنی آیات سے دیا
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قرآن میں ہے جس نے ایک انسان کی
ستمبر
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے
مئی
ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس
جون
کل ملک بھر میں پیٹرول نہیں ملے گا
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں
نومبر