حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چوہدری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے صحافیوں سے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، 5 سال تو حکومت ہر گز نہیں چلتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، خیبر پختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) مولانا فضل الرحمٰن نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمٰن نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہو جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا علم نہیں، صدر آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سعودیہ عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا، یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔

قبل ازیں فواد چوہدری کو تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت سول جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے کی، فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام ایڈوکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنی ہے۔

قیصر امام ایڈووکیٹ نے کہا کہ اِس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، اس کیس میں پاکستان پینل کوڈ کی کوئی بھی دفعات نہیں لگ سکتی، اس کیس میں فواد چودھری کو بری کردیں۔

اِس پر جج سہیل تھہیم نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست دائر کر دیں پھر دلائل بھی دے دیں۔

دریں اثنا فواد چوہدری کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے، بعدازاں کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجی کمانڈر تشویش میں مبتلا،وجہ؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے اس حکومت کے جنگی وزیر یواف

بھارتی پولیس کے ہاتھوں متعدد حریت رہنما گرفتار

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی پولیس نے سرینگر میں مسرور عباس انصاری سمیت چار

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 16 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول

امریکی ڈاکٹروں کی نظر میں فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دے کر واپس آنے والے

حزب اللہ کب اپنی پوری طاقت دکھائے گی؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ ابھی صیہونیوں کے مقابلے میں فوری ردعمل دکھانے

صنعا نے ریاض کو خبردار کیا: یمن پر اقتصادی دباؤ باہمی ردعمل لائے گا

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:  یمن میں سعودی کرائے کی اور کٹھ پتلی حکومت نے

’ایسے نہیں چلے گا‘، پرویز الہیٰ کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

?️ 11 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے

امریکہ سے مذاکراتی عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟

?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ ایران، اور انتونیو گوٹیرش، سیکرٹری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے