ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کا وقار برقرار رہے:مریم نواز

مریم نواز

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کی عزت اور وقار برقرا رہنا چاہیے لہذا اگر اداروں کو اپنی عزت برقرار رکھنی ہے تو ایک ہارے ہوئے  شخص کے پیچھے نہیں کھڑا رہنا چاہیے

انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے عمران خان کی تقریر نہیں سنی، مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تھی،عمران خان اپنی شکست کی ذمہ داری دوسروں پر مت ڈالیں،لگ رہا تھا وزیراعظم اب بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جس نے فارن فنڈنگ کیس پر پردہ ڈالے رکھا، انہوں نے خود ہی الیکشن کمشنر کو تعینات کیا۔

عمران خان کو سوٹ کرتا تھا کہ وہ سلیکٹرز کا نام لے، ان کو ملوث رکھے، ان کا نام لے کر ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پریشر بھی رکھے، میں سمجھتی ہوں، عمران خان کی نالائقی اور نااہلی نے اداروں پر زیادہ اثر ڈالا ہے، اداروں میں سوال پوچھا جاتا ہے کہ ہم عمران خان کی نااہلی کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟جس نے ملک کا یہ حال کردیا، ملک کی بربادی کا ذمہ دار ہے، ووٹ چور کے پیچھے کیوں کھڑے ہوں؟میں سمجھتی ہوں کہ آج جب عمران خان ناکام ہوا، اس کو شکست ہوئی، تو صبح اداروں کے سربراہان کو ان کے ساتھ بیٹھ کر میٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

قومی سلامتی کا مسئلہ ہوتا تو ملتے ہیں بات کرتے ہیں چاہے جعلی وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو؟لیکن یہ اچھا نہیں قوم دیکھ رہی ہے وہ آپ کے چہرے دکھا کرآپ کو استعمال کرتا ہے، ابھی صفحہ ہوا سے ہلا ہے اور لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، اگر یہ پیچھے نہیں ہٹے تو ان کو پیچھے ہٹ کر اپنے آئینی اور قانونی دائر کار تک محدود ہونا چاہیے یہی ساری سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے ہم چاہتے ہیں اداروں کے وقار پر کوئی داغ نہ لگے، ہم اسی چیز سے ان کو بچانا چاہتے ہیں، لہذا ان کو ایک ہارے شخص جس کو عوام اپنا مجرم سمجھتی ہے اس کے پیچھے کھڑے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے۔

آپ نے ہر ممبر کو 50، 50 کروڑ دیا، کیا وہ کرپشن نہیں تھی؟ عوام پوچھنا چاہتی ہے آپ کون ہوتے ہیں سرکاری خزانے سے ممبران کیلئے پیسا جاری کیا۔کس منہ سے ان ممبران سے اعتماد کا ووٹ لوگے جن کو بکاؤمال کہتے ہو؟ان ممبران کو نکالو اور ایف آئی آر درج کرواؤ۔

مشہور خبریں۔

فوج ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے

?️ 24 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی

اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے

لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ

?️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل

یوکرین کی جنگ اس موسم گرما میں ختم ہو جائے گی:چین کی پیشین گوئی

?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:ایک جاپانی اخبار نے جمعرات کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے

لندن بھاگے ہوئے سیاستدانوں کو واپس لاوں گا

?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس تقسیم کرنے

امریکی-اسرائیلی مہلک خوراک فراہم کر رہے ہیں: الحوثی

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے جمعرات

نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے

?️ 25 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں

سعودی عرب سے قیدیوں کو لے کر یمن جانے والا پہلا طیارہ

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  آج جمعہ کو سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے