اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ منحل ہو جائے گی:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بتا دیا ہے کہ اگر میں قبول ہوں تو اس کے بعد خدمت کروں اور اگر اعتماد نہیں کا ووٹ نہیں ملے گا تو میں کابینہ کو منحل کر دیا جائے گا اور نیا وزیر اعظم معین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو خوشگوار موڈ میں تھے اور آج جب سیلیکٹڈ لوگوں کی میٹنگ ہوئی تو وہ ہنس رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ قوم سے خطاب کریں اور میں بہت خوش ہوں کہ وزیراعظم نے میری بات مانی اور اسری دل کی بات کھول کر قوم کے سامنے رکھ دی۔ اس بات کا کریڈٹ انہیں ملنا چاہئیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کے 174 ووٹ حاصل کر لیں گے اور اگر وہ حاصل نہ کر سکے تو پھر اپوزیشن کو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے۔

کیونکہ پھر چھ ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں لایا جا سکتا لیکن ابھی یہ آئین کی کسی اور شق پر لائی جانے والی قرارداد ہے لہٰذا چھ ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں آ سکتی اپوزیشن کا جو لانگ مارچ ہے اُس کو بھی راستہ دیا جائے گا اور انتظار کریں گے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے وہ اپنے احتجاج کے حق کو استعمال کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لڑائی صرف آصف علی زرداری نے لڑی ہے مسلم لیگ ن بلا وجہ اس کا کریڈٹ لے رہی ہے۔

اُن کے لوگوں نے ووٹ دئے ہوں گے لیکن سرمایہ کاری صرف آصف علی زرداری کی ہے  کسی اور نے پیسے نہیں لگائے  آصف علی زرداری کے لوگوں نے پیسے لگائے ہیں شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرے خیال میں میرا قیاس یہ ہے کہ جو لوگ بک گئے اُن کے نام پتہ ہیں انہوں نے کہا کہ بکنے اور بکنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ سامنے آ کر کہہ دے کہ اعتماد نہیں ہے اور ہمیں اللہ سے امید ہے کہ چودھری پرویز الٰہی بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ایک بات طے ہے کہ اب یہ لوگ مرکز کی طرف کوئی آئینی یا قانونی چڑھائی نہیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی محورِ مزاحمت سے عارضی طور پر علیحدگی کے بعد

ایران کے خلاف جنگ میں اٹلی کی شمولیت کے انکشاف پر سیاسی ہنگامہ، حکومت پر پارلیمان کو گمراہ کرنے کا الزام

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ میں اٹلی کی ممکنہ شمولیت سے متعلق

مریم نواز کا چیف جسٹس عمر بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے

لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ میں ہماری موجودگی ضروری ہے:سید حسن نصراللہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان کے

ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا امکان؛صیہونی اخبار کی رپورٹ

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی

شام کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں عراق کی 10 سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقیں

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے رکن یاسر اسکندر نے بتایا

مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے

زیر التوا نیب کیسز ایف آئی اے کو بھیج سکتے ہیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے