?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران خان کے خطاب پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر بیٹھ کر عمران خان نے بیٹھ کر جو الزامات لگائے ہیں اگر ان کے پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں اور ان لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے بڑے بہادر لوگ ہیں عدم اعتماد آئے گی تو یہ لوگ ہماری صفوں میں کھڑے ہوں گے ۔
یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دینے والے بڑے بہادر لوگ ہیں عدم اعتماد آئے گی تو یہ لوگ ہماری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔وہ اس ملک کا حالات اور پریشانی دیکھ کر ووٹ دیے، انہوں نے آپ کے جبر اور آپ کے ماتحت اداروں کی مزاحمت کابھی سامنا ہے۔عمران خان جاچکے ہیں ان کا وقت اب ختم ہونے والا ہے۔تحریک عدم اعتماد کب کہاں لانی ہے اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جماعتیں کریں گی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے عمران خان کی تقریر نہیں سنی،مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تھی،عمران خان اپنی شکست کی ذمہ داری دوسروں پر مت ڈالیں،لگ رہا تھا وزیراعظم اب بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جس نے فارن فنڈنگ کیس پر پردہ ڈالے رکھا، انہوں نے خود ہی الیکشن کمشنر کو تعینات کیا۔
عمران خان کو سوٹ کرتا تھا کہ وہ سلیکٹرز کا نام لے، ان کو ملوث رکھے، ان کا نام لے کر ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پریشر بھی رکھے، میں سمجھتی ہوں، عمران خان کی نالائقی اور نااہلی نے اداروں پر زیادہ اثر ڈالا ہے، اداروں میں سوال پوچھا جاتا ہے کہ ہم عمران خان کی نااہلی کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟جس نے ملک کا یہ حال کردیا، ملک کی بربادی کا ذمہ دار ہے، ووٹ چور کے پیچھے کیوں کھڑے ہوں؟میں سمجھتی ہوں کہ آج جب عمران خان ناکام ہوا، اس کو شکست ہوئی، تو صبح اداروں کے سربراہان کو ان کے ساتھ بیٹھ کر میٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔
قومی سلامتی کا مسئلہ ہوتا تو ملتے ہیں بات کرتے ہیں چاہے جعلی وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو؟لیکن یہ اچھا نہیں قوم دیکھ رہی ہے وہ آپ کے چہرے دکھا کرآپ کو استعمال کرتا ہے، ابھی صفحہ ہوا سے ہلا ہے اور لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، اگر یہ پیچھے نہیں ہٹے تو ان کو پیچھے ہٹ کر اپنے آئینی اور قانونی دائر کار تک محدود ہونا چاہیے یہی ساری سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے ہم چاہتے ہیں اداروں کے وقار پر کوئی داغ نہ لگے، ہم اسی چیز سے ان کو بچانا چاہتے ہیں، لہذا ان کو ایک ہارے شخص جس کو عوام اپنا مجرم سمجھتی ہے اس کے پیچھے کھڑے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے۔
آپ نے ہر ممبر کو 50، 50کروڑ دیا، کیا وہ کرپشن نہیں تھی؟ عوام پوچھنا چاہتی ہے آپ کون ہوتے ہیں سرکاری خزانے سے ممبران کیلئے پیسا جاری کیا۔کس منہ سے ان ممبران سے اعتماد کا ووٹ لوگے جن کو بکاؤمال کہتے ہو؟ان ممبران کو نکالو اور ایف آئی آر درج کرواؤ۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو 26 اکتوبر تک شیخ رشید کی بازیابی کا حکم
?️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پولیس کو گزشتہ ماہ
اکتوبر
بلوچستان: اختر مینگل اور حکومتی وفد میں مذاکرات ناکام، لکپاس میں بی این پی کا دھرنا جاری
?️ 31 مارچ 2025لکپاس: (سچ خبریں) سردار اختر مینگل اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات
مارچ
امریکی طرز کی آزادیٔ بیان؛ فلسطین کا حامی چینی طالب علم گرفتار اور ویزا منسوخ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں آزادیٔ اظہارکی حقیقت اس وقت بے نقاب ہو گئی
فروری
بھارتی فورسز نے 30سال قبل آج ہی کے دن چرار شریف کی خانقاہ کو نذرآتش کردیا تھا
?️ 11 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
مئی
سید علی گیلانی کی تیسری برسی، صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم
ستمبر
امریکیوں کے خلاف آنے والی جنگ ہمہ گیر اور وسیع ہو گی:عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کتائب سیدالشہداءمزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کے
نومبر
امریکہ کا 11 یمنی قیدیوں کو گوانتانامو سے عمان منتقل کرنے کا اعلان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بدنام زمانہ گوانتانامو
جنوری
ظالمین کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟؛وینزوئلا کے واقعات سے سبق
?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں:وینزوئلا پر امریکی کارروائی اس بات کی واضح مثال ہے کہ
جنوری