?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کوگیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو بتایاگیا کہ صارفین کی شکایات کے حوالے سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کر رہے ہیں۔ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے ، ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں۔
گزشتہ سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔ گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جا رہی ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔خیال رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی تھی۔ سوئی سدرن گیس کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی تھی۔ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی، ایل این جی کی قیمتوں میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ہنگامہ آرائی اور ایرانیوں کی ذہانت: ترک تجزیہ نگار
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے امور اور مغربی ایشیائی مسائل کے مبصر نے
اپریل
شام کے شمال اور مشرق میں امریکی فوجیوں کی وسیع نقل و حرکت
?️ 25 جولائی 2022شام کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں امریکی غیر قانونی اڈوں
جولائی
غزہ میں طبی شعبہ بدستور بحران کا شکار امدادی سامان کی شدید قلت برقرار
?️ 26 اکتوبر 2025غزہ میں طبی شعبہ بدستور بحران کا شکار امدادی سامان کی شدید
اکتوبر
صیہونی حکومت کی ایک بڑی ویب ہوسٹنگ کمپنی ہیک
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ہیکر گروپ "بلیک شیڈو” نے مقبوضہ
اکتوبر
پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا، بازی ہی پلٹ دی، وزیراعظم
?️ 31 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے
مئی
ہمارا سیاسی نظام کیسا ہے؟مفتی تقی عثمانی کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مولانا مفتی تقی عثمانی نے ایف پی سی سی آئی
جولائی
کیا امریکہ یمن کے مقابلے میں آئے گا؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ یمنیوں کا
دسمبر
سعودی عرب یمن جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے:یمنی تجزیہ نگار
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے ایک قلم کار اور صحافی علی الدروانی نے کہا
مئی