🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کوگیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو بتایاگیا کہ صارفین کی شکایات کے حوالے سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کر رہے ہیں۔ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے ، ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں۔
گزشتہ سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔ گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جا رہی ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔خیال رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی تھی۔ سوئی سدرن گیس کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی تھی۔ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی، ایل این جی کی قیمتوں میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) نے جو وائس چانسلر لگائے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، گورنر پنجاب
🗓️ 26 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گورنر
ستمبر
روس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی عبوری حکومت اور استقامتی گروہوں کے درمیان غزہ
اگست
بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے نئے ترجمان کا تعارف کرایا
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے Karin Jean-Pierre کو وائٹ ہاؤس
مئی
امریکہ میں صیہونی لابی کا اثر و رسوخ؛صیہونی وزیر خزانہ کا بیان
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ بتزالل اسموٹریچ نے امریکہ کی جانب سے فلسطین
نومبر
براڈ شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے: شبلی فراز
🗓️ 26 جنوری 2021براڈف شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی
جنوری
عربوں نے اسرائیلی پابندیاں توڑ کر لبنان پر اپنے دروازے بند کر دیے
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیح بری نے کہا کہ کیا یہ
دسمبر
بلوچستان کے وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تاریخ سامنے آگئی
🗓️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو موقع پر آکسیجن اور دوائیں دستیاب نہیں ہو رہی ہیں
🗓️ 29 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو
اپریل