?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اب تک کا سب سے بڑا وار سامنے آگیا، مزید 201 افراد انتقال کر گئے، یہ ملک میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 292 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 201 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 678 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 77 فیصد سے زائد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 14 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 88 ہزار 207 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 214 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 4 ہزار 494 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 144 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 224 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 356 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 624 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 596 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 201 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 74 ہزار 131 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 675 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 945 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 233 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 779 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 468 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کا رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے رؤف حسن پر حملے
مئی
ایم کیو ایم سے معاہدے پورے نہیں ہوتے تو حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں، خواجہ اظہار الحسن
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار
دسمبر
امریکہ نہیں چاہتا کہ داعش کاعراق میں خاتمہ ہو
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے رہنما عدی عبدالہادی نے اس بات
مارچ
آرامکو کو ایک اور جھٹکا
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر آرامکو تیل کمپنی اور دیگر
مارچ
مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 16 مئی 2022(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما
مئی
کیا سنی اتحاد کونسل کا جمعیت علماء اسلام کے ساتھ اتحاد ہو جائے گا؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے جمعیت علماء
جون
خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا
نومبر
یمن کی صیہونی مخالف کارروائیاں جاری
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے اور اس
جنوری