بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔

امریکہ کے دارالحکومت نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں قرآن پاک کی آیت کریمہ کے آغاز سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں انسانی بحران بڑھتےجا رہے ہیں،دہشت گردی دنیا کےلیےایک سنگین خطرہ بن چکی ہے،گمراہ کن پروپیگنڈا اورجعلی خبروں نےاعتماد کومتزلزل کردیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جو ہماری بقا کوخطرے میں ڈال رہی ہے، بھارت سیاسی گیم کھیل رہا ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، پہلگام واقعہ کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنے دشمنوں کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارت نے انسانی اور سیاسی المیہ سے فائدہ اٹھایا اور سرحدوں پر سالمیت اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر مداخلت نہ کرتے اور سیز فائر نہ کراتے تو ہم مکمل جنگ جیت چکے تھے، امریکی صدر کو جنگ رکوانے پر نوبل پرائز دیا جانا چاہیے۔

شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصور ہوگی، 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے پانی لائف لائن ہے، بھارت آبی جارحیت سے باز رہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی کے دن صہیونی میڈیا کے بیانات

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اپنے سینئر تجزیہ کار نہم برنیا کی طرف سے لکھی

گوانتانامو امریکی تاریخ کی رسوائی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً دو دہائیاں قبل، دنیا 11 ستمبر 2001 کے واقعات میں

فرانس میں مسلسل وسیع ہڑتالیں/20 سے 30% پروازیں منسوخ

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا

بلاشبہ یوکرین میں ہمارے آپریشن کے اہداف پورے ہوں گے: پوٹن

?️ 12 اپریل 2022روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں ان کے

امریکی شہریوں کا جو بائیڈن کے خلاف ٹوئٹری طوفان

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دکانوں کے خالی شیلفوں

غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر پِیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وزیراعظم

?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ پیس

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کا اپنی کارروائی پبلک کرنے کا اعلان

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدلیہ اور ججز سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات

فواد چوہدری نے عید کا اعلان کر دیا

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےہمیشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے