فردوس عاشق کا اشیاء کی قیمتوں میں ناجائز اضافے پر برہمی کا اظہار

اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اشیاء کی قیمتوں میں ناجائز اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔رمضان پیکج اور سبسڈی کا فائدہ ہر حال میں عوام تک پہنچایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دے رہی ہے، حکومت پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عمل کیلئے متحرک ہے، وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج اورسبسڈی کا فائدہ ہرحال میں عوام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو قیمتوں میں استحکام کیلیے فلورملز ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، گرانفروشوں کے خلاف 31 ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں، 2 ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج اور 5 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے  اور ان پابندیوں کا اطلاق 17 مئی تک رہے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 144 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 224 ہو چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

جھوٹ کی سلطنت

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی

نیتن یاہو کے کیریئر کی سب سے بڑی ناکامی ہے ایران: ہاریٹز

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے آج ایک تجزیے میں ایران کے جوہری

اسرائیل کے لئے امریکہ کی امداد کا سلسلہ جاری

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے

عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری

?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے

عراقی عوام اربیل میں صہیونی کانفرنس کے مجرموں کو سزا دے گی:نجباء تحریک

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک نجباء کے سکریٹری جنرل نے زور دیاکہ

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار

?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع

?️ 27 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی

?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل  وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے