?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ایئرپورٹ جاتے ہوئے انسداد پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں، بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ’پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کچھ دنوں سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اب سعودی حکومت نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب جانے والے ہر مسافر کے لیے چاہے وہ عمرہ، اقامہ، زیارت کسی بھی غرض سے جائے، پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں۔‘
سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے سے کم ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر سرکاری یا نجی ہسپتال کی مہر ہونا لازمی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اور تمام ایئر لائنز سے سفر کرنے والوں پر ہوگا۔‘
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے پہلے ہی ایک سرکلر جاری کیا جا چکا ہے جس میں تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن ممالک میں پولیو وائرس پھیل رہا ہے، وہاں سے روانگی یا ٹرانزٹ کے بعد سعودی عرب آنے والے مسافروں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہو۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے گھر کے قریب مظاہرے
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غیر انسانی حملوں میں فلسطینیوں کے لیے مختلف
نومبر
ہمیں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی کوئی ضرورت نہیں:ملائیشیا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا حکومت کے مشیر عبدالرزاق
دسمبر
صیہونی فوج میں بحران عروج پر؛ خوفناک اعداد و شمار کا انکشاف
?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے صیہونی ریاست کی فوج میں افرادی قوت
مئی
اسٹاک ایکسچینج میں 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد
اکتوبر
نہر سویز کو صہیونی کمپنی کے حوالے کیے جانے کی خبروں پر مصر کا ردعمل
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:مصری ذرائع نے نہر سویز کو صہیونی کمپنی کے حوالے کرنے
فروری
امریکہ اور اسرائیل کا حساب، ایران نے کھیل کا رخ موڑا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے ہرات میں واقع وزارت خارجہ کے معاون
جون
قانونی اصلاحات سے عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء
ستمبر
کیا مسلمانوں کے قبلہ اول کے اوپر سے خطرہ ٹل گیا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: 54 سال قبل 21 اگست 1969 کو ایک صیہونی انتہا
اگست