عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری

عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبوں عوامی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس حوالے سے   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت عیدالفطر پر ناردرن ایریاز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی احکامات دیئے گئے ہیں۔

عیدالفطر پر ناردرن ایریاز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطر کے حوالے سے این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

این سی او سی نے ہدایات دی ہیں کہ ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے ٹول پلازوں پر عوام کی آگاہی کیلئے بینرز آویزاں کریں، صوبوں نے عید تعطیلات پر عوامی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے احکامات دیئے ہیں، ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

این سی اوسی کے مطابق تمام صوبوں نے سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کی بندش کے احکامات دیئے، سیاحتی مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاحتی مقامات کے انٹری پوائنٹس پر رش نہ ہونے دیں۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ کی کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے، اب تک صوبے میں ڈھائی لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بہترین حکمت عملی کی بدولت صوبے میں کرونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے لیے سب سے بڑا درد سر

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کے ذریعہ یمن پر حملہ کرنے کے چھ

شام میں 28 امریکی فوجی اڈے ہونے کا راز

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے اس وقت شام میں 28 فوجی اڈے ہیں جن

چین کا تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اسی وقت جب تائیوان کے صدر لائی چنگ ڈی کا

بحیرہ احمر میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھارتی وزیر خارجہ کی تشویش

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، نے اپنے ایرانی ہم منصب

’ٹیکنالوجی سے فراہمی انصاف کو موثر بنانا ہے، ڈیجیٹل اسکین پروجیکٹ کامیاب ہونے پر اے آئی کا استعمال شروع ہوگا‘

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے

امریکی جارحیت کے خلاف انصار اللہ کا ردعمل

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے ایک

عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا: فرخ حبیب

?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے

جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے