کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے: طاہر اشرفی

کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے: طاہر اشرفی  

🗓️

لاہور ( سچ خبریں) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی  کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں،  کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں۔

لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی پروپیگنڈے سے متاثرنہ ہوں ،کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق مفتیان کرام کا فتویٰ بھی موجودہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے جبکہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی ویکسین لگوائی، مدارس کے طلبا کو بھی جلد ویکسین لگائی جائے گی۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی،کیونکہ علما کرام بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ کررہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کرونا ویکسین لگوانے کی تائید کررہے ہیں، مساجد میں کوروناویکسین سے متعلق آگاہی پھیلائی جائےگی- اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جمعے کے بیانات میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء اور مفتیان نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانی چاہیئے، یہ ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، حج سے متعلق سعودی عرب کے متعلقہ ادارے بہت محتاط ہیں۔

ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے، طاہر محمود اشرفی انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے جیسے ہی کوئی اطلاع آئےگی، اس سے حکومت قوم کو آگاہ کر دے گی۔ علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ سعودی عرب چین کی ویکسین لگانے والوں کو بھی حج کی اجازت دیدے گا۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان میں جماعت علمائے اسلام کے رہنما پر قاتلانہ حملہ

🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان میں جماعت علمائے اسلام نے اس جماعت کے سربراہ مولانا

لاہور میں بلاول کے ایک حلقے نے (ن) لیگ کی نیندیں حرام کردی ہیں، پلوشہ خان

🗓️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے پاکستان مسلم

وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان

شام  کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم 

🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملک میں زلزلے کے

وطن کے دفاع کے لئے ہم ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں

🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز، بانی پی ٹی آئی کی تصویر لہرانے پر ہنگامہ برپا

🗓️ 21 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کردیا

شامی عوام کے لیے قطر کی جانب سے 75 ملین ڈالر کی امداد

🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ سلطان بن سعد المریخی نے کہا کہ

مشرقی یورپ کی مشقوں میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی

🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ان کا ملک روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے