?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ایک نیا ادارہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اور یہ نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہوگا۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا وقت ضروری ہوگا، اسی حساب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ آئین کے بعد قوانین اور قوانین کے بعد رولز فریم کیے جاتے ہیں، اس لیے یہ تمام معاملات احتیاط کے ساتھ طے کیے جائیں گے۔
مشیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے کا زیرِ غور ہونا اور فیصلہ ہونے میں فرق ہوتا ہے اور مختلف آپشنز مختلف اوقات میں زیرِ غور رہتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے بعد ادارے کی مدت 5 سال ہوگی اور یہ آئینی ترمیم کے مطابق ہوگی۔
رانا ثنا اللہ نے نواز شریف سے متعلق کہا کہ سابق وزیراعظم نے کبھی چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی اور اُن کی گفتگو کو بے بنیاد طور پر اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔
اُن کا مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایک وفد نے سپیکر کے پاس ملاقات کی درخواست دی تھی، جس میں وہ خود بھی موجود تھے، اور اُنہیں کہا گیا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد مسئلہ ان کے سامنے رکھا جائے گا، تاہم وفد کے جانے کے بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے دھمکی دی گئی، جس کے سبب اُن کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکی۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں نومبر کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں 2
دسمبر
چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
?️ 21 اگست 2025چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح
اگست
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی پر تل ابیب سیخ پا ہوگیا
?️ 1 دسمبر 2025 حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی پر تل ابیب
دسمبر
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
’فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگائی جائے‘
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ میں
مارچ
فلسطینی مزاحمتی تحرمک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جولائی
غزہ بارود کا گودام بن چکا ہے:عبرانی ویب سائٹ
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے عسکری ذرائع کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے
جنوری
پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہوگا۔ طلال چودھری
?️ 13 جولائی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جولائی