?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کی قرارداد جمع کروا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 مارچ کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، یہ پلیٹ فارم ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کو فروغ دینے، زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا قرارداد میں کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے ملکی مفادات کے خلاف ایسے پلیٹ فارمز کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، اس طرح کے پلیٹ فارم کو مفاد پرستوں کی جانب سے مختلف مسائل کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور نوجوان نسل کو دھوکہ دینے کے لیے ملک میں جعلی قیادت پیدا کرنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے، لہذا سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ وہ فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹویٹر (ایکس) اور یوٹیوب پر پابندی عائد کرے تاکہ نوجوان نسل کو ان کے منفی اور تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے۔
خیال رہے کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی اس وقت بھی خبروں کی زینت بنے تھے جب 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی، پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بہرہ مندتنگی نے اس قرارداد کی مخالفت نہیں کی بلکہ انہوں نے سینیٹ اجلاس کے دوران اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی جس پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا۔
پیپلز پارٹی کے ضلع چارسدہ کے صدر نعیم خان عمر زئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن سنیٹیر بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے، بہر ہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرار داد پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا جاری
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان میں ایک لمبے عرصہ تک
اپریل
صیہونی حکومت شمالی علاقوں میں آبادکاروں کی واپسی کے لیے نیا حربہ
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کے رہائشیوں
جنوری
عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض؛ وجہ؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں
جولائی
ترکی کے روس کے ساتھ تعلقات روزبروز بڑھ رہے ہیں: اردوغان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:CNN کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، ترک صدر رجب طیب
مئی
فیس بک کی فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:فیس بک نے فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے
اگست
ترکی کے انتخابات کے نتائج کو معین کرنے والے عوامل کا تجزیہ
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:آج صباح اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، ترک
مئی
امریکہ کے بارے میں امام خمینی کی سیاسی افکار
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: امام خمینی کے سیاسی افکار پر ایک سرسری نظر ڈالنے
جون
بلوچستان میں دہشتگرد 12 شہروں پر حملوں کیلئے آئے تھے۔ عطا تارڑ کا انکشاف
?️ 1 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سازش
فروری