علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں، صوبے کے گورنر غلام علی نے ان سے حلف لیا، ان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاورمیں ہوئی جہاں حلف برداری کی تقریب میں چیف سیکرٹری، چیف جسٹس ہائیکورٹ، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں جب کہ حلف برداری کی تقریب سے قبل نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے نگراں کابینہ تحلیل سے متعلق سمری پر گورنر غلام علی نے دستخط کرکے کابینہ تحلیل کرنے کی منظور دی۔

بتایا جارہا ہے کہ قائدِ ایوان منتخب ہونے کے لیے علی امین کے حق میں 90 ووٹ پڑے، ان کے مخالف امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کے عباد اللہ خان 16 ووٹ حاصل کرسکے، اس موقع پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد حیثیت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بننے پر دکھ ہے، ایک ہفتے کی مہلت ہے جس ایف آئی آر کا ثبوت نہیں وہ ختم کریں، اپنی اصلاح کریں اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی فلور میں اپنے پہلے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے تمام ارکان سے کرپشن نہ کرنے کا قرآن پاک پرحلف لیا اور کہا کہ ارکان کھڑے ہو کر قرآن پرحلف دیں نہ کرپشن کریں گے نہ کرنے دیں گے اور جوکرپشن کرے گا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے، میں دیکھتا ہوں کس میں پیسے لوٹنے کی جرات ہے، اگر ہم نے یہ جہاد کرلیا تو90 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا جلد صاف و شفاف اوپن ٹرائل کیا جائے، ہمارے کارکنوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کسی فسطائیت میں نہیں ہوا، ہمارے لیڈر کا قصور یہ ہے کہ عوام اور پاکستان کی خودمختاری کی بات کی، ہمارے لیڈر نے قوم کیلئے 27 سال جدوجہد کی، مطالبہ ہے کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل کیا جائے ہمارے لیڈر کو جلد رہا کیا جائے، میرا لیڈر صحیح کہتا تھا کہ ہم آزاد نہیں غلام ہیں، حقیقی آزادی ہماری ضرورت ہے، اصلاح نہیں کی تو سزا کیلئے تیار ہوجائیں، الیکشن دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سب سے پہلے ہمارے حلقے کھولیں، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر استعفیٰ دیں، کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم اپنا حق لینا نہیں جانتے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم اپنا حق لینا بھی اور چھیننا بھی جانتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے

?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف 

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:  صہیونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ

انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا کی کارکردگی

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی طلبا نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین

وائٹ ہاؤس میں رقص خانہ بنانے کے بجائے بھوکے لوگوں کو کھانا کھلاؤ: نیویارک کے میئرل امیدوار

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:نیویارک کے میئرل امیدوار زهران ممدانی نے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں

بھارت کا سفارتی سطح پر پھر رابطہ، دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان سے سفارتی سطح پر ایک

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا

?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان

27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔ دفتر خارجہ

?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر

"سنہری گنبد” ٹرمپ کا ایک ۱.۲ ٹریلیون ڈالر کا منصوبہ جو ممکنہ طور پر ناکارہ ہو گیا

?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی کانگریس کے بجٹ دفتر نے ایک نئے تخمینے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے