پاکستان نے دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کیا اور کہا کہ ڈوزیئر میں ان 1128 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو انسانی حقوق کی پامالیوں میں براہ راست ملوث رہے ہیں ان میں بھارتی فوج کے میجر جنرل ، بریگیڈیئر اور دیگر سینیئر افسران شامل ہیں، اس ڈوزیئر میں ماورائے عدالت قتل، پیلٹ گنز کا استعمال، خواتین کی بے حرمتی اور جلائی گئی املاک کا بھی ذکر ہے ، ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں پیلٹ گنز کا استعمال ، متاثرہ بچوں کی ویڈیوز اور کیمیکل ہتھیاروں کو استعمال کرنے کے ثبوت بھی شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ڈوزئیر تیار کرلیا ہے، 131 صفحات پر مشتمل اس ڈوزیئر کے 3 باب ہیں ، پہلے باب میں بھارت کے جنگی جرائم ، دوسرے باب میں فالس فلیگ آپریشنز جب کہ تیسرے باب میں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشششوں کا ذکر ہے ، ڈوزیئر میں 113 حوالے دیئے گئے ہیں، اس میں عالمی اور بھارتی اداروں کے حوالے شامل ہیں ، تیار کئے گئے ڈوزئیر میں انسانی حقوق کی 32 تنظیموں کی رپورٹس ہیں، مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے، ان کے گھروں میں اسلحہ رکھا جاتا ہے، ڈوزیئر میں فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلوں کے بارے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ بھر میں ڈاک، یونیورسٹی اساتذہ اور کے عملے کی ہڑتال

?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ بھر میں پوسٹل ورکرز، اساتذہ اور یونیورسٹی کے عملے نے

نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی، شبلی فراز

?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

پاکستان نے افغانستان کو ادویات دے کر انسانیت کا ثبوت دیا ہے

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)   تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم

یورپ 10 ہزار دہشت گردوں کو واپس لے

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے بدھ

پاکستان میں آٹے کا بحران؛ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:220 ملین کی آبادی والے ملک پاکستان جہاں روٹی روزمرہ کی

صیہونی انتہاپسند وزیر فلسطینی رہنماؤں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے جو کہ

صیہونی نجی سکیورٹی کیمروں تک ایران کی رسائی؛بلومبرگ کا انکشاف

?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے مقبوضہ فلسطینی

روس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا خاتمہ

?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں:  ٹاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی فیڈرل سیکیورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے