?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کیا اور کہا کہ ڈوزیئر میں ان 1128 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو انسانی حقوق کی پامالیوں میں براہ راست ملوث رہے ہیں ان میں بھارتی فوج کے میجر جنرل ، بریگیڈیئر اور دیگر سینیئر افسران شامل ہیں، اس ڈوزیئر میں ماورائے عدالت قتل، پیلٹ گنز کا استعمال، خواتین کی بے حرمتی اور جلائی گئی املاک کا بھی ذکر ہے ، ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں پیلٹ گنز کا استعمال ، متاثرہ بچوں کی ویڈیوز اور کیمیکل ہتھیاروں کو استعمال کرنے کے ثبوت بھی شامل ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ڈوزئیر تیار کرلیا ہے، 131 صفحات پر مشتمل اس ڈوزیئر کے 3 باب ہیں ، پہلے باب میں بھارت کے جنگی جرائم ، دوسرے باب میں فالس فلیگ آپریشنز جب کہ تیسرے باب میں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشششوں کا ذکر ہے ، ڈوزیئر میں 113 حوالے دیئے گئے ہیں، اس میں عالمی اور بھارتی اداروں کے حوالے شامل ہیں ، تیار کئے گئے ڈوزئیر میں انسانی حقوق کی 32 تنظیموں کی رپورٹس ہیں، مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے، ان کے گھروں میں اسلحہ رکھا جاتا ہے، ڈوزیئر میں فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلوں کے بارے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں اسرائیلی نقصانات کیوں بڑھ رہے ہیں؟ اہم وجوہات
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافے کی
جولائی
فلسطینی بہت نڈر ہیں: صیہونی رپورٹر
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی جو جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کے فوجی
اپریل
عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
?️ 3 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری
فروری
حماس کے سینئر رہنما کا ٹرمپ کے منصوبے پر اپنا موقف واضح
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اکتوبر
فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز اپنے اڈے کو واپس لوٹ رہا ہے
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور
جولائی
عراقی انتخابات کے پارلیمنٹ اور حکومت بنانے کے 4 اہم مراحل
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: 10 نومبر کو عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے
نومبر
صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے
?️ 9 ستمبر 2021نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم
ستمبر
اگر میں جیتا نہیں تو خون کی ندی بہا دوں گا : ٹرمپ
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ملک
مارچ