پیپلز پارٹی نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا

ندیم افضل چن

?️

لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخابات کو فراڈ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، حسن مرتضی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 400 ووٹوں کا طعنہ دیا گیا، تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمیں ووٹ نہیں دیئے، لوگوں نے ہمیں اور (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیئے۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والا اگر کوئی سلام بھی لیتا ہے تو لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے، مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمارا ووٹ بینک خراب ہوا، کسان کی تین فصلیں رُل گئی ہیں، ہمارے پاس کسان کو دینے کے لیے جواب نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس تگڑے بدمعاش ہیں، سمبڑیال الیکشن میں انڈر ورلڈ کے بدمعاش دیکھے، ہمارے پاس بھی سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی 40 ہزار ووٹ لے لیتے، جو جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو۔

ندیم افضل چن نے تجویز پیش کی کہ اگر ان کو اتنا اعتماد ہے تو ایک شفاف الیکشن کرا لیں، پولیس کے ذریعے پولنگ سلو اور پولنگ باکسز اٹھا کر بھی لے گئے، سمبڑیال کا ضمنی الیکشن شفاف نہیں ہوا، الیکشن کمیشن سے امید تو نہیں ہے اگر ایسے الیکشن کرانے ہیں تو پھر ویسے لیٹردے دیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز سے 9 ہزار ملازمین کو نکالا گیا، اب سرکاری ہسپتالوں سے ملازمین کو نکالا جائے گا، ہمارے پاس ووٹرز کے سوالوں کے جواب نہیں تھے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں سیاسی خانہ جنگی

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یائر

درحقیقت الیکشن کامطلب ہی خفیہ بیلٹ ہے، منصور عثمان

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد  (سچ خبریں) منصور عثمان  جو کہ پاکستان بار کونسل کے

غزہ جنگ کے بارے میں ملالہ یوسف زئی کا بیان

?️ 29 جون 2024 سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے

اسرائیلی صدر ہرٹزوگ کے بائیکاٹ سے متعلق اندازے؛ کل کی سماعت منسوخ

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں:  اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ صہیونی

ایکس پر عریاں مواد شائع کرنے کی باضابطہ اجازت

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے پہلی بار اپنی

سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان وزارت سے مستعفی

?️ 11 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے استعفے سے متعلق وزیراعظم

سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے ایلچی کی رپورٹ 

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:یمنی حکومت کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابو راس نے

فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں

?️ 31 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے