پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی

طیارہ

🗓️

راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا  دو طرفہ پروازوں کا وہ مقامی عملہ جو ایئرپورٹ سے باہر نہیں آئے گا اسے پاکستان آمد سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے استثنٰی دے دیا تاہم دو طرفہ مقامی پروازوں کا وہ عملہ جو ایئرپورٹ سے باہر آئے گا اس کے لیے پاکستان آنے سے قبل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

نظرِ ثانی شدہ پالیسی کے مطابق ‘مقامی ایئرلائنز کے 2 طرفہ پروازوں پر کام کرنے والے اس عملے کہ جو ایئرپورٹ سے باہر نہیں آئے گا اسے پاکستان سفر سے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے استسثنیٰ دیا گیا ہے تاہم ایئرپورٹ سے باہر جانے والے عملے کے لیے پاکستان کے سفر سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ درکار ہوگی۔

علاوہ کسی بھی ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے پہلے کروائے گئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ضروری ہوگی۔

علاوہ ازیں کیٹیگری ‘سی’ میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی ہوگی سوائے ان ممالک کے جنہیں این سی او سی کی استثنیٰ کمیٹی نے مستثنیٰ قرار دیا ہو۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مقامی ایئرپورٹ پر مسافروں کے رش سے بچنے کے لیے این سی او سی کی رہنما ہدایات کے تحت کچھ پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ریاض سے لاہور آنے والی پی کے-9726 اب سیالکوٹ اترے گی جبکہ لاہور سے دمام جانے والی پی کے9247 اب سیالکوٹ سے دمام جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پی کے 262 اب پشاور اترے گی۔

اسی طرح اسلام آباد سے القاسم جانے والی پرواز اب پشاور سے روانہ ہوگی، تمام مسافروں کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ مسافر مزید تفصیلات کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کی خصوصی پرواز سائنوویک کووڈ 19 ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر اتوار کے روز اسلام آباد پہنچی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پرواز پی کے 6852 چین سے کنسائنمنٹ لےکر شام 4 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتری تھی۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف سے ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

🗓️ 27 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کےچیف

فرخ حبیب کی رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ سے نوٹس لینے کی درخواست

🗓️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات

پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

🗓️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار

صنعا کی فورسز سعودی عرب کی گہرائیوں کو نشانہ بنائیں گی: الاخبار

🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:  الاخبار نے اپنے ایک مضمون میں مآرب میں داعش اور

ڈیموگرافک کمپوزیشن سے لے کر سائبر حملوں تک صیہونی حکومت کی چار دھمکیاں

🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  آج بدھ کو مقبوضہ علاقوں میں شائع ہونے والے اخبار

اگر اسرائیل نے جواب دیا تو ایران کیا کرے گا؟؛پاکستانی سینیٹ کے سابق سربراہ کی زبانی

🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے سابق چیئرمین نے صیہونی حکومت کے

درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر

🗓️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ درفشاں

نماز جماعت پڑھنے پر مقدمہ درج

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ایک گھر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے