وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے شہداء کے ورثاء کی امدادی رقم بڑھادی، 50 لاکھ کی بجائے 1 کروڑ روپے کا اعلان

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے شہداء کے ورثاء کی امدادی رقم بڑھاتے ہوئے 50 لاکھ کی بجائے 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی جانب سے شہید ہونے والے فورسز کے ورثاء کے لیے مالی امداد میں مزید اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب سہیل آفریدی سے مئی 2025ء کے بھارتی بزدلانہ حملے میں خیبر پختونخواہ سے فورسز کے شہداء کے ورثاء نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہر قدم پر مکمل تعاون کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کے لیے کابینہ سے منظور شدہ 50 لاکھ روپے کی رقم میں 50 لاکھ روپے مزید اضافے کا اعلان کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ میں خیبر پختونخواہ سے زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے فی کس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، خیبر پختونخواہ کے عوام کی لازوال قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں حق کی راہ میں شہید کبھی نہیں مرتے، شہادت مسلمان کے لیے سب سے اعلیٰ اور مثالی موت ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت ان کے ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے منگل کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، شہریوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریض رلتے رہتے ہیں، انتظامیہ اور عملہ دورانِ ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتا ہے جس کے باعث علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ہسپتال انتظامیہ، سرکاری سکول اساتذہ اور تمام سرکاری ملازمین دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، عوام اگر کسی ڈاکٹر یا عملے کو ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرتے دیکھیں تو اس کی ویڈیو بنا کر بھیجیں تاکہ فوری کارروائی کی جائے، آپ شکایت بھیجیں باقی کام میرا ہے، ہم شکایت سیل کو فعال بنانے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

بلاول اور مریم کو استعفی دے دینا چاہیے

?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

آبنائے ہرمز؛ واشنگٹن کی نئی تشویش اور خطے میں نئے نظام کے آغاز کی علامت

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز صرف ایک اقتصادی آبی گزرگاہ نہیں رہی بلکہ طاقت

شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

?️ 19 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) اگلے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بڑھتی قیاس

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا بھی ثنا یوسف کی طرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے بھی ٹک ٹاکر

انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کی فوج یوکرین کو ٹرینگ دیتی ہوئی

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:  جب کہ یوکرین کے حوالے سے روس کے خلاف مغربی

معاشی چیلنجز، بیرونی رقوم کا حصول اور آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر رکھنا ہوگا، اسٹیٹ بینک

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب

صہیونی فوج کو کریش اسکوائر پر حزب اللہ کے ساتھ تصادم پر گہری تشویش

?️ 9 جون 2022سچ خبریں: بیروت اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب

?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے