?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس بی سی اے) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کیونکہ اکثریتی گروپ نے ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری کو یکطرفہ فیصلے لینے سے روک دیا ہے۔
گروپ نے پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے شوکاز نوٹسز اور ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کی ڈی سیٹنگ کو چیلنج کرنے کے اقدام کو بھی مسترد کیا۔
ایس بی سی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے 17 میں سے 10 ممبران نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ وہ پاکستان بار کونسل کے خلاف کسی بھی کارروائی کی حمایت نہیں کریں گے، جو ایس بی سی اے سمیت تمام بار ایسوسی ایشنز کی ریگولیٹر ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو گروپ کی جانب سے ایک آن لائن میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے صدر عابد ایس زبیری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اس اقدام کے نتیجے میں عابد زبیری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا تھا تاہم اسے سندھ ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز روک دیا۔
عبوری حکم میں سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپنے صدر کو ڈی سیٹ کرنے کی قرار داد کو 18 مئی تک کے لیے معطل کر دیا۔
جسٹس ندیم اختر نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے عابد زبیری کو ہٹانے کے لیے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظور کردہ قرارداد کی تعمیل نہ کرنے پر کچھ ایس سی بی اے افسروں کو طلب کرنے کے حکم کو بھی اگلی سماعت تک معطل کر دیا۔
عابد زبیری اور دیگر ایس سی بی اے اراکین کی جانب سے قرارداد اور پی بی سی کے حکم کے خلاف دو مقدمے دائر کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا۔
یہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان چپقلش کی حالیہ پیش رفت ہے جس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بار کونسل نے ایس سی بی اے کے دو سیکریٹریوں مقتدیر اختر شبیر اور ایڈیشنل سیکریٹری ملک شکیل الرحمٰن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد انہیں ہٹا دیا تھا۔
جوابی اقدام میں بار ایسوسی ایشن نے پی بی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے 7 اراکین کی رکنیت بھی معطل کر دی تھی اور معاملہ سپریم کورٹ میں بھی لے گئی تھی۔
مدعی کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 4 مئی کے اجلاس کے بعد کی قرارداد سیاسی طور پر محرک، قواعد کے خلاف اور غیر قانونی تھی۔
انہوں نے استدلال کیا کہ پی بی سی نے انتظامیہ کے افسر اور دیگر ایس سی بی اے کے نمائندوں کو 9 مئی کو طلب کیا تھا تاکہ وہ 17 ایس سی بی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں سے 10 کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی عدم تعمیل کی وضاحت کریں۔
وکلا نے دلیل دی کہ پی بی سی کی کارروائی غیر عدالتی تھی کیونکہ اسے ایس سی بی اے کے معاملات اور انتظام میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور یہ حکم صوابدیدی، امتیازی اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔
دلائل کے بعد عدالت نے ملزمان کو 18 مئی کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی صحت کے شعبے میں ہڑتالوں کا ایک نیا دور
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ہیلتھ کیئر ورکرز یونین نے ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات
فروری
امریکی قومی سلامتی دستاویز کیا ظاہر کرتی ہے؛ تسلط کے زوال کا ایک نیا عکس
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی 2025 کی قومی سلامتی کی دستاویز، جو
دسمبر
امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک بار پھر نیا دعویٰ کردیا
?️ 25 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے
مئی
رافال جنگندے کا گرنا بھارتی فضائیہ پر تاریخی ضرب
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر
مئی
ٹرمپ جرائم کے خلاف مزید کریک ڈاؤن چاہتے ہیں۔ اگلی منزل کہاں ہے؟
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہروں میں جرائم کے
ستمبر
صیہونی جنرل کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل نے اعلان کیا کہ جب
مارچ
مصنوعی ذہانت کا مثبت کردار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر مصنوعی ذہانت کے پاس ضمیر یا احساسات ہوتے تو
جولائی
عمران خان کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی، کئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
اپریل