حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں فروغ دین کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف کو اجلاس میں سمیڈا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا کے بورڈ کی تشکیل ہو چکی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے لیے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سمیڈا کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ایس ایم ایز شعبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو شامل کر دیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایس ایم ایز کو قرض کی فراہمی کے حوالے سے بینک فارمز کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایس ایم ایز شعبے کی ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید بہتر بنائے ہیں، ایس ایم ایز کے شعبوں کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں، علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں موجود ایس ایم ایز کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم

ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا، ہمایوں سعید

?️ 12 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو

عبرانی میڈیا: ایرانی جاسوس اسرائیلی نیوکلیئر سائنسدان کی گاڑی میں گھس گئے

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا

کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت

جماعت اسلامی کا با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان

?️ 15 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بااختیار بلدیاتی

الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں، کیا دیگر پہلو نظرانداز کردیں؟ انوار الحق کاکڑ

?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

پاپ کی جانب سے یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ

جدید فضائی دفاعی نظام کو چند دنوں میں کیف روانہ

?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:     کیف کے غیر متوقع دورے میں جرمن وزیر دفاع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے