پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس بی سی اے) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کیونکہ اکثریتی گروپ نے ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری کو یکطرفہ فیصلے لینے سے روک دیا ہے۔

گروپ نے پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے شوکاز نوٹسز اور ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کی ڈی سیٹنگ کو چیلنج کرنے کے اقدام کو بھی مسترد کیا۔

ایس بی سی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے 17 میں سے 10 ممبران نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ وہ پاکستان بار کونسل کے خلاف کسی بھی کارروائی کی حمایت نہیں کریں گے، جو ایس بی سی اے سمیت تمام بار ایسوسی ایشنز کی ریگولیٹر ہے۔

اس سے قبل جمعہ کو گروپ کی جانب سے ایک آن لائن میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے صدر عابد ایس زبیری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اس اقدام کے نتیجے میں عابد زبیری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا تھا تاہم اسے سندھ ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز روک دیا۔

عبوری حکم میں سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپنے صدر کو ڈی سیٹ کرنے کی قرار داد کو 18 مئی تک کے لیے معطل کر دیا۔

جسٹس ندیم اختر نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے عابد زبیری کو ہٹانے کے لیے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظور کردہ قرارداد کی تعمیل نہ کرنے پر کچھ ایس سی بی اے افسروں کو طلب کرنے کے حکم کو بھی اگلی سماعت تک معطل کر دیا۔

عابد زبیری اور دیگر ایس سی بی اے اراکین کی جانب سے قرارداد اور پی بی سی کے حکم کے خلاف دو مقدمے دائر کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا۔

یہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان چپقلش کی حالیہ پیش رفت ہے جس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بار کونسل نے ایس سی بی اے کے دو سیکریٹریوں مقتدیر اختر شبیر اور ایڈیشنل سیکریٹری ملک شکیل الرحمٰن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد انہیں ہٹا دیا تھا۔

جوابی اقدام میں بار ایسوسی ایشن نے پی بی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے 7 اراکین کی رکنیت بھی معطل کر دی تھی اور معاملہ سپریم کورٹ میں بھی لے گئی تھی۔

مدعی کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 4 مئی کے اجلاس کے بعد کی قرارداد سیاسی طور پر محرک، قواعد کے خلاف اور غیر قانونی تھی۔

انہوں نے استدلال کیا کہ پی بی سی نے انتظامیہ کے افسر اور دیگر ایس سی بی اے کے نمائندوں کو 9 مئی کو طلب کیا تھا تاکہ وہ 17 ایس سی بی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں سے 10 کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی عدم تعمیل کی وضاحت کریں۔

وکلا نے دلیل دی کہ پی بی سی کی کارروائی غیر عدالتی تھی کیونکہ اسے ایس سی بی اے کے معاملات اور انتظام میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور یہ حکم صوابدیدی، امتیازی اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

دلائل کے بعد عدالت نے ملزمان کو 18 مئی کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کے خلاف حزب اللہ کی مزاحمتی طاقت ایک واضح حقیقت ہے:صیہونی اخبار

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی تحریک

برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور

یوکرائنی جنگ یورپ میں بھرتی کی بحالی کا سبب بنی

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے آغاز سے ہی فوج کو مضبوط

غزہ میں نئے صیہونی نئے جرم کے بارے میں فلسطینی حکومت کا بیان

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے

وزیر اعظم نے  مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن  قرار دیا

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کرپشن کو مسلم دنیا

5 یہودی سینیٹرز کا ٹرمپ کو خط

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: 5 یہودی ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سخت

آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی 

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز

وزیراعظم نے غربت دور کرنے  کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے