?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک میں گرین پارٹنر شپ معاہدہ ہوا ہے۔پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ، ڈنمارک کی جانب سے پاکستان کو سپورٹ کرنے پر مشکور ہیں ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک میں گرین پارٹنر شپ معاہدہ ہوا ہے، ڈنمارک کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کو سپورٹ کرنے پر مشکور ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ڈنمارک کے ہم منصب سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی ہے، ڈنمارک کے ساتھ باہمی تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان کو فیٹیف گرے لسٹ سے نکالنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ ڈنمارک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونے والا ملک ہے، ہم سب کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں، نہیں چاہتے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپ دوبارہ منظم ہوں، افغانستان میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا۔
ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، افغانستان میں خواتین کے حقوق کی صورتحال پرتحفظات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی کانگریس میں پیش ہونے والے بل کے بارے میں آگاہ ہیں، پاکستان رابطہ کاری اور اپنے دفاع میں دلچسپی رکھتا ہے، کانگریس کو پاکستان کے کردار کوسمجھنا ہوگا،امریکا میں لابیز اور ہمارے ہمسائے اس بل کے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سمجھنا ہوگا، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا مسئلے کا حل نہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈاکٹر عبدالرحمٰن، فلسطینی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما، نے
مئی
ٹرمپ کے منصوبے/حماس کے ردعمل پر مذاکرات کے لیے قاہرہ کی تیاری نے صیہونیوں کو کس طرح الجھا دیا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی اور مغربی ذرائع نے غزہ جنگ کے خاتمے کے
اکتوبر
کسی سے بھیک نہیں چاہیے، صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا، سہیل آفریدی
?️ 30 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
یورپی یونین کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tugschau نے اپنی ایک رپورٹ میں یونان میں لگنے
اگست
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر
شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا،
دسمبر
نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ،3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید
?️ 16 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر
مارچ
یورپی یونین کے لئے شرم کی بات
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے غزہ میں پیشرفت
نومبر