?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تحصیل سطح تک اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے بھر میں فالج کے مریضوں کے لیے جدید اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں فالج کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فالج کے علاج میں استعمال ہونے والے ٹی پی اے اور جدید ٹی این کے انجکشن کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وسط فروری تک انجکشن کی دستیابی اور طبی عملے کی ٹریننگ مکمل کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فزیشنز کو بھی ٹی پی اے اور ٹی این کے انجکشن لگانے کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی عارضی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ صوبے میں مرحلہ وار اسٹروک مینجمنٹ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 30، دوسرے مرحلے میں 15 اور تیسرے مرحلے میں باقی 24 اضلاع کے اسپتالوں میں اسٹروک سینٹرز بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر ضلع میں اسٹروک سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں اور ان کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا جائے گا تاکہ کسی بھی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز شہر نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فالج کی علامات اور چار گھنٹے کے گولڈن آور کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے کیونکہ بروقت علاج سے مریض کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی
جون
عون عباس بپی کی سینیٹ آمد، چیئرمین نے اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے گرفتار
مارچ
کیا لندن بھی یوکرین کو ہتھیار دیتا ہے ؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بدھ کے روز یوکرین کو
اکتوبر
پاکستان نے ترکی سے ایک اہم ماہدہ توسیع کی ہے
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ترکی پاکستان ترکی کو ہیلی کاپٹر
مارچ
امریکی بحری جہازوں کے ساتھ IRGC بحریہ کے تصادم کی تفصیلات
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر بحریہ کے خلاف بروقت اور مستند
نومبر
کیا آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن
جون
جوزف عون اور نواف سلام کے ہاتھ میں امریکہ اور اسرائیل کا نٹ خول
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکومت میں اسلحے کی اجارہ داری کے بل کی
اگست
Garuda operates larger planes for Jakarta-Palembang route
?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست