بجلی صارفین کے لیے مختلف سلیب متعارف

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی صارفین کیلئے 10 سلیب متعارف‘ ہر سلیب کے مختلف نرخ مقرر کردیے گئے ، فی یونٹ بجلی کی قیمت کم سے کم 24 اور زیادہ سے زیادہ 37 روپے تک ہوگئی ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ الگ سے بجلی کے بلوں میں شامل ہو گی ۔

میڈیا نیوز کے مطابق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کا بل 12 ہزار 359 روپے تک ہو گا ، 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کو 17 ہزار 400 روپے تک بل آنے کا امکان ہے ، 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 21 ہزار 745 روپے بل لیا جائے گا ، اسی طرح 600 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے والے صارف کا بل 26 ہزار 779 روپے تک آنے کا امکان ہے تو 700یونٹ استعمال کرنے پر بجلی کا بل 32 ہزار 886 روپے ہوگا ۔

خیال رہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے ، بجلی کا بنیادی ٹیرف اس وقت 16روپے 91 پیسے فی یونٹ چارج کیا جارہا ہے جب کہ اس ٹیرف میں مزید اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، بجلی کی قیمت میں اس اضافے کے بعد فی یونٹ 24 روپے 82 پیسے کا ہوجائے گا ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ، نیپرا نے اپنا یہ فیصلہ وزارت توانائی کو بھجوا دیا ہے ، وزرات توانائی پر لازم ہوگا کہ نئی قیمتوں پر صارفین کو سبسڈی دینے سے متعلق ایک مہینے میں فیصلہ کرے ، اگر وہ فیصلہ نہیں کرتی تو نیا بنیادی ٹیرف تمام صارفین پر لاگو ہوجائے گا ۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی دو روز قبل ہی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی گئی تھی ، صارفین کو آئندہ ماہ یہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ، جس سے صارفین پر 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے سولہویں

شام میں فوجی آپریشن کریں گے:ترکی

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ان

ایران نے علاقائی مساوات کو کیسے بدلا؟

?️ 21 جون 2026سچ خبریں: ایران اور امریکہ کے درمیان 14 مادوں پر مبنی معاہدے پر

بائیڈن کی نیتن یاہو کے لیے 38 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات دو ریپبلکن امیدواروں، ٹرمپ اور ڈیموکریٹ، بائیڈن کے

مریم نواز کی باڈی لینگویج عجیب تھی: شہزاد اکبر

?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا

امریکہ کے 250 سال: کیا امریکی عوام اب بھی امریکی خواب پر یقین رکھتے ہیں؟

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کے 250ویں یوم آزادی کے موقع پر شائع ہونے والے

پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری دستاویزات میں شامل

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری

سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ

?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے