?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے جو کچھ کرنا پڑا وہ کریں گے۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے راولپنڈی فیکٹری ناکہ کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سننا چاہتے ہیں۔ اور اسی لیے ہم یہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اور یہی نئی سیاست ہے۔ جبکہ پرانی سیاست کو نوجوان نسل دفن کر چکی ہے۔ نئی نسل کو سیاست میں متحرک دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ محض ایک دھوکا ہے کہ کراچی میں بہت خوف ہے۔ اس کے برعکس کراچی بالکل پرامن شہر ہے۔ کراچی میں چھوٹے سے چھوٹا افسر بھی بلٹ پروف گاڑی کے بغیر نہیں چلتا۔ لیکن سہیل آفریدی گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر دورے کرتے رہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے لوگ پُرامن ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ سہیل آفریدی کراچی کے خوف کے بت توڑ کر آئے ہیں۔ اور یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ ایسے دلیر نوجوان ہی پاکستان کے مستقبل کے سیاستدان ہوں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہر پاکستانی سیاستدان بن چکا ہے اور جاننا چاہتا ہے۔ کہ ججز اور سیاستدان کون ہیں اور وہ ملک کے لیے کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بن چکا ہے اور اب عوام خود فیصلہ کرتے ہیں کہ ملک کو کس سمت لے جانا ہے۔


مشہور خبریں۔
کئی دہائیوں کے دوران امریکی بجٹ کا خسارہ ، 2037 میں عوامی قرض دوگنا ہونے کا امکان
?️ 7 اکتوبر 2021 سچ خبریں:اقرض کی چھت نچلی حد کانگریس نے مقرر کی ہےجو
اکتوبر
اسرائیل کی پالیسیاں واضح ہیں،فلسطینی ملک نہیں بننے دیں گے :صہیونی وزیر
?️ 16 نومبر 2025 اسرائیل کی پالیسیاں واضح ہیں،فلسطینی ملک نہیں بننے دیں گے :صہیونی
نومبر
وزیر اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین
مئی
عرب میڈیا کی نظر میں ٹرمپ کے ہاتھوں بن سلمان کی مبینہ توہین
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد بن
مارچ
غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: رفح کے میئر نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں
جنوری
ملکی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت ،نئی تاریخ رقم
?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت کرتے
دسمبر
فالو اپ پروگرام کیلئے پاکستان کی بات چیت کے درمیان اہم مسائل حل ہونا باقی ہیں، آئی ایم ایف
?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
اپریل
بی بی سی کو جھٹکا
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جولائی