?️
سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے 5 اہم شرائط سامنے آئی ہیں، جبکہ ایران نے بھی جنگ کے خاتمے، پابندیوں کے خاتمے اور منجمد اثاثوں کی واپسی سمیت 5 اعتماد ساز پیشگی شرائط پیش کر دی ہیں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی نئی شرائط کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ایران کی تجاویز پر امریکہ کے جواب سے متعلق حاصل شدہ معلومات کے مطابق واشنگٹن نے پانچ بنیادی شرائط پیش کی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی پانچ اہم شرائط یہ ہیں:
- امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا ہرجانہ یا مالی خسارہ ادا نہیں کیا جائے گا۔
- ایران کو اپنے جوہری ذخیرے میں سے 400 کلوگرام یورینیم نکال کر امریکہ کے حوالے کرنا ہوگا۔
- ایران کی جوہری تنصیبات میں سے صرف ایک تنصیب کو فعال رہنے کی اجازت ہوگی۔
- ایران کے منجمد اثاثوں کا حتیٰ کہ 25 فیصد حصہ بھی ادا نہیں کیا جائے گا۔
- تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کو مذاکرات کے آغاز سے مشروط کیا جائے گا۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر ایران ان شرائط کو قبول بھی کر لے تب بھی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے یا جارحیت کا خطرہ برقرار رہ سکتا ہے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پیش کردہ تجویز مسئلے کے حل کے بجائے ان اہداف کے حصول کی کوشش ہے جنہیں واشنگٹن جنگ کے دوران حاصل نہیں کر سکا۔
دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مذاکراتی عمل کو پانچ اعتماد ساز پیشگی اقدامات سے مشروط سمجھتا ہے۔
ایران کی جانب سے پیش کی گئی یہ شرائط درج ذیل ہیں:
- تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، بالخصوص لبنان میں۔
- ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا مکمل خاتمہ۔
- ایران کے منجمد مالی اثاثوں کی آزادی۔
- جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ۔
- آبنائے ہرمز پر ایران کے حقِ حاکمیت کو تسلیم کیا جانا۔


مشہور خبریں۔
یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے
?️ 8 ستمبر 2025یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں
ستمبر
کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے۔ مشعال ملک
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
نومبر
جنگ یوکرین جیتے گا:زیلنسکی
?️ 6 جون 2022سچ خبریں:روسی فوجی آپریشن کے 100ویں دن یوکرین کے صدر نے وعدہ
جون
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 19 جولائی 2021ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی
جولائی
چیف جسٹس اطہرمن اللہ پولیس کو پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کاروائی سے روک دیا
?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے
مئی
وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین فیصل مسجد میں کرنے کا اعلان
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے محسنِ پاکستان، ایٹم بم
اکتوبر
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری
اگست
سیریل رامافوزا دوبارہ جنوبی افریقہ کے صدر منتخب
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے دوسری مدت کے لیے
جون