وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل کر کے تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکی، ایران، آذربائیجان کے بعد اپنے چار ملکی دورے کی آخری منزل تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔ دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا تھا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق 2 روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دو طرفہ ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے تاجک صدر سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی اور جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس دورے میں گلیشئیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں شرکت کی جس میں وزیراعظم نے شرکا کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشئیرز کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مشہور خبریں۔

 حماس کی اسرائیل کے خلاف طاقتور حکمت عملی؛ سی این این کی زبانی

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:حماس نے حالیہ لڑائیوں میں اسرائیل کے کمزوریوں فائدہ اٹھایا

جفری اپسٹین کا کیس؛ ایک اور پیچیدہ حقیقت جس نے انصاف اور طاقت کے درمیان فرق کو اجاگر کیا

?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:جفری اپسٹین کی خودکشی اور اس کے پیچیدہ کیس نے امریکہ

ہم پنجشیر مسئلے کا پرامن حل تلاش کر رہے ہیں:طالبان

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ اس گروپ کی افواج

فیصل واوڈا الیکشین کمیشن کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے

?️ 8 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر

 روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت امریکی شہریوں کے لیے ایک بڑی تشویش

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:  مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق، 15% جواب

یمن نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جمعہ کو

یمن جنگ کے بارے میں امریکہ کا بیان

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ

صیہونی وزیر کی مسجد الاقصی کے جارحیت پر تین عرب ممالک کا ردعمل

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی بن گویر کی مسجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے