ہم بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ‘ڈیٹ فار نیچر’ معاہدے پر کام کر رہا ہیں

عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ میں لکھے گیے ایک مضمون میں عمران خان نے عالمی ماحول کی تیزی سے خرابی کو روکنے کے لیے حکومتوں اور مالی اداروں کے درمیان شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘پاکستان اس وقت بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ‘ڈیٹ فار نیچر’ کے تبادلے کے معاہدے پر کام کر رہا ہے جس میں امداد کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں حاصل کردہ کامیابیوں سے جوڑا جائے گا پاکستان نے حال ہی میں ملک کا پہلا 50 کروڑ ڈالر کا سبز بانڈ بھی جاری کیا ہے جسے عالمی منڈی میں پذیرائی ملی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ماحولیات کے لیے قرضے (ڈیٹ فار نیچر) کے تبادلے کے معاہدے پر کام کر رہا ہے جو ملک کے ماحول میں بہتری کو مالی امداد سے جوڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ‘ڈیٹ فار نیچر’ وہ مالیاتی تبادلے ہیں جس میں ایک ترقی پذیر ملک کے غیر ملکی قرضے کا ایک حصہ مقامی سطح پر ماحولیاتی تحفظ میں سرمایہ کاری کے بدلے معاف کردیا جاتا ہے۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ میں لکھے گیے ایک مضمون میں عمران خان نے عالمی ماحول کی تیزی سے خرابی کو روکنے کے لیے حکومتوں اور مالی اداروں کے درمیان شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘پاکستان اس وقت بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ‘ڈیٹ فار نیچر’ کے تبادلے کے معاہدے پر کام کر رہا ہے جس میں امداد کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں حاصل کردہ کامیابیوں سے جوڑا جائے گا پاکستان نے حال ہی میں ملک کا پہلا 50 کروڑ ڈالر کا سبز بانڈ بھی جاری کیا ہے جسے عالمی منڈی میں پذیرائی ملی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی نظام کے بارے میں اقوام متحدہ کی دہائی (2030-2021) کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اپنے جنگلات کو وسعت دینے اور بحال کرنے کے منصوبے پر پہلے ہی کام کر رہا ہے اور اس نے اپنی 10 ارب درخت مہم کے ایک حصے کے طور پر پہلے ہی ایک ارب درخت اور مینگروز بھی لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘پچھلی دہائی کے دوران پاکستان کی مینگروز کی کوریج میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے جہاں مینگروز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے’۔

عمران خان نے نشاندہی کی بون چیلنج کے پہلے مرحلے کے دوران پاکستان نے خیبر پختونخوا میں 8 لاکھ 65 ہزار ایکڑ اراضی کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس ہدف کو پہلے ہی سے پورا کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘اب ہم بون چیلنج کے تحت 2023 تک ملک بھر میں ڈھائی لاکھ ایکڑ اراضی / جنگلات کو بحال کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر ایک بہت بڑے قومی ہدف کا عہد کرتے ہیں’۔

وزیر اعظم نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ کئی دہائیوں کی لاپرواہی نے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے لیکن اس بات کی نشاندہی کی کہ ‘جو بات پاکستان کے لیے سچ ہے وہ پوری دنیا کے لیے سچ ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘آج عالمی سطح پر کھیتوں کا ایک تہائی حصہ خراب ہوچکا ہے، پاکستان میں اور عالمی سطح پر جزوی طور پر جنگلات خطرناک شرح سے ختم ہو رہے ہیں’۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ اس کی وجہ سے عالمی ترقی، فوڈ سیکیورٹی اور امن کو خطرات لاحق ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘جب شہر اپنے درختوں کو کھو دیتے ہیں اور اپنے چاروں طرف موجود جنگلوں میں تجاوزات کرتے ہیں تو وہ سیلاب کا شکار ہوجاتے ہیں، جس سے پاکستان اچھی طرح واقف ہے’۔

وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ جب وہ بڑے ہو رہے تھے تو لاہور کو ‘باغات کا شہر’ کہا جاتا تھا لیکن اس کے بعد سے ‘کاروں اور کانکریٹ کی عمارتوں’ نے پورے شہر میں پھیلے ہوئے آم اور امرود کے درختوں کی جگہ لے لی اور جو نہریں کبھی صاف ہوا کرتی تھی اب آلودہ ہوچکی ہیں جس میں بے تحاشہ استعمال شدہ پلاسٹک موجود ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی میں دو طرح کی سوچ پائی جاتی ہے۔ ندیم افضل چن

?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے

اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے

امریکی کانگریس کے ارکان نے ایپسٹین کی تمام فائلیں جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ارکان نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے

نواز شریف کی کرپشن!

?️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ

ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی وزارت دفاع نے ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں

  قطبی عالمی نظام کی خلقت کا ہونا ضروری : پیوٹن

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایک کثیر قطبی

آج کربلا کی تاریخ کہاں دہرائی جارہی ہے؟مریم نواز کی زبانی

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ

کورونا کا قہر جاری، مزید 110 مریض جان کی بازی ہار گئے

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے تازہ صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے