?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی دورے کے دوران 9 مئی جیسے واقعات کو دہرانے کی کوشش کی گئی۔
پریس کانفرنس میں شرجیل میمن نے الزام لگایا کہ دورے سے پہلے سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع دی گئی تھی اور مناسب سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا، لیکن طے شدہ روٹس اور مقامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران پولیس پر پتھراؤ، میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان اورصحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بھی پیش آئے۔
شرجیل میمن نے واضح کیا کہ سکیورٹی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر بدنظمی پیدا کی گئی تاہم سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا اورکسی رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پختونخوا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ الزام عائد کرنا کہ حکومت سندھ نے آپ کو روکا یا ٹریفک میں روکا، کسی فائدے کا باعث نہیں بنا۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو جو عزت دی گئی تھی، اس کا احترام نہیں کیا گیا اور ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کو دور تک مار کرنے والے امریکی ہتھیاروں کی اجازت دینے پر فرانس کا ردعمل
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر جو بائیڈن کے
نومبر
کیا اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر ہر سیاسی جماعت ناکام ہے؟ شاہد خاقان عباسی کی زبانی
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فارم
جولائی
بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر
فروری
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے بغداد دورہ کا امکان
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعے نے عراقی اخبار المادی
جولائی
7 اکتوبر کے دو سال بعد؛ غزہ کے محاصرے سے لے کر نیتن یاہو کی دنیا میں تنہائی تک
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی
اکتوبر
شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
اگست
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ صہیونی ریاست کی سیاسی بحرانوں سے فرار اور امریکہ کی پشت پناہی
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ایسے وقت میں جب غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ
مارچ
شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے
دسمبر