?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ کمی آ رہی ہے تاہم گزشتہ 24گھنٹوں میں 56افراد جاں بحق ہوئے ۔اس مہلک وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار785ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے 12لاکھ 46ہزار538افراد متاثر ہوئے ، 11لاکھ 70ہزار590افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔
این سی او سی کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں چار لاکھ 57ہزار928افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، سات ہزار407اموات ہوئیں جبکہ 22ہزار805مریض زیر علاج ہیں۔
پنجاب میں چار لاکھ 31 ہزار 666 افراد کورونا وائر س سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 637 اموات ہوئیں ، صوبے میں 17 ہزار 508 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 516 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 924 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو ہزار 299 افراد اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 17 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 547 افراد وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ، چار ہزار 562 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار 328 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 184 اموات ہوئیں جبکہ 213 مریض زیر علاج ہیں ۔بلوچستان سے 32 ہزار 926 کورونا کیسز سامنے آئے ، 348 جانبر نہ ہو سکے اور 170 مریض موجود ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 157 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 738 اموات ہوئیں ، ریاست میں 606 مریض اب بھی موجود ہیں ۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے لیے غزہ کے خلاف جنگ کی قیمت حیران کن
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز برطرف
?️ 1 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سیکریٹری داخلہ و انسداد منشیات نے یونان کشتی حادثے
دسمبر
کابل میں بدامنی میں کسی کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں: غلام سرور
?️ 31 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے
جولائی
لبنان کے خلاف جنگ کو روکنے کے بارے میں صیہونیوں کا دعویٰ
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے
جولائی
یوکرین اور اسرائیل کو مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی کا امریکہ پر اثر؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
اکتوبر
اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، مسلم لیگ ضیا کا پی ٹی آئی میں انضمام
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق فوجی آمر ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق نے
مارچ
حاجی آج میدان عرفات میں
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:خدا کے گھر کے عازمین نے آج بروز منگل مکہ مکرمہ
جون
صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی
جنوری