?️
ٹانک: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او ) ٹانک نے پولیس اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ نے کہا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو اڑایا، پولیس لائن میں موجود تمام نفری کو بحفاظت نکال لیا گیا، مزید دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے لیے دیگر سیکیورٹی اداروں کی مدد طلب کر لی گئی ہے، پولیس نے دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام کر دیا ہے، سرچ آپریشن کے بعد صورتحال واضح ہوگی کہ کتنے حملہ آور تھے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
منگل کی علی الصبح ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں فوج کے زیر استعمال کمپاؤنڈ پر تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے حملے میں پاک فوج کے 23 جوان شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ 6 عسکریت پسندوں کے گروپ نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کیے گئے اور دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کو گیٹ سے ٹکرا دیا اور بعد ازاں خودکش دھماکا کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’ دھماکے کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوئی تاہم تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔’
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آوائل میں بھی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا، 48 گھنٹوں کے دوران ضلع میں دہشت گردوں کی جانب سے چوتھا حملہ تھا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اس حملے کے بعد دو روز بعد ضلع کرک کے تھانہ خرم پر نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکیوں میں راکٹوں سے حملہ کیا تھا تاہم جوابی کارروائی میں کرک پولیس نے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
?️ 22 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے ہفتہ 27 دسمبر 2025ء کو سابق
دسمبر
پاک افغان بارڈر ایک ماہ بعد کھول دیا گیا
?️ 2 نومبر 2021چمن(سچ خبریں) پاک افغان باب دوستی بارڈر ایک ماہ کے بعد شہریوں
نومبر
امریکہ کیسے یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے؟
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کو لکھے گئے خط میں
اگست
امریکہ کے خلاف یمن کی کاروائی جاری
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکن ولسن سینٹر نے اعلان کیا کہ امریکہ اور اس
جون
غزہ کی پٹی پر حکومت کے لیے ٹرمپ کے نامزد کردہ "ٹونی بلیئر” کون ہیں؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ
ستمبر
وزیراعلی سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی تعیرِ نو اور مرمت کا حکم
?️ 26 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملک کے سب
ستمبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے آڈٹ، بورڈ معطل کرنے کی ہدایت
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قومی احتساب
جون
بن گویر کا متنازعہ بیان؛ غزہ کو صرف ایک چیز بھیجنی چاہیے — بم!
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امنیت ایتامر بن گویر نے غزہ پٹی کو
جولائی