سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

?️

بیجنگ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ پاکستان، چین گوادر کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چینی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چیئرمین سے ملاقات میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان سے چینی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چیئرمین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے قومی ترقی،اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تعریف ہے، سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے اور دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین گوادر کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، سی پیک ،بی آرآئی منصوبے کا اہم جز ہے ، سی پیک کے جلد مکمل ہونیوالے منصوبوں سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آزمودہ دوست ہیں، کوروناکے باوجود سی پیک منصوبوں پر تعاون کیساتھ کام جاری رہا، ایم ایل ون اور دیگر توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین چائنہ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمزکمیشن نے کہا کہ چین سی پیک منصوبوں کو اہمیت دیتاہے ، 7سال میں چین پاکستان کا سب سے بڑاشراکت دار بن گیا ہے ، چینی ادارے سرمایہ کاری کیلئےسرکاری،نجی اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ملاقات میں دونوں فریقوں نے نئے گرین، ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ،این ڈی آرسی میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان سے اپیل ہے ردعمل میں احتیاط کریں:فواد چوہدری

?️ 30 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری

اسرائیل کی نفسیاتی فوج پر ایک ٹریلین کا خرچ 

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو

نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:وائٹ ہاؤس

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات ایک بھونڈے مذاق اور فوجی مشق کے سوا کچھ نہیں

?️ 18 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی انکوائری کیلئے نیب میں طلب

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ تحائف سے

مسقط میں ایران اور امریکا مذاکرات علاقائی میڈیا کی توجہ کا مرکز

?️ 6 فروری 2026مسقط میں ایران اور امریکا مذاکرات علاقائی میڈیا کی توجہ کا مرکز

چین کی روس-یوکرین براہ راست مذاکرات کی حمایت

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:چین نے روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات

عالمی معاشی جنگ شروع ہونے والی ہے:روس

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے