?️
سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ بھرپور کوششوں کے باوجود خاص طور پر امریکہ کی طرف سے صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان معمول پر آنے والا معاہدہ جلد ممکن نہیں ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم کے ساتھ بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران وزارت خارجہ اور امریکی سفارت کاروں کی جانب سے کی جانے والی شدید کوششوں کے باوجود تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ حاصل کرنے کے بہت کم امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تل ابیب اور ریاض کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تردید
صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ ہونا بعید ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور صیہنی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کے درمیان ملاقات کے بعد صہیونی اخبار کو بتایا کہ اسرائیل اور سعودی عرب جلدی کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ہم کسی بھی معاہدے کے قریب ہیں، اس لیے کہ کچھ ایسے مسائل ہیں جنہیں دونوں فریقوں کو خود ہی حل کرنا چاہیے۔
امریکی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اس طرح کا معاہدہ امریکہ کے مفاد میں ہے اورامریکی حکومت ریاض اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟
امریکی سفارت کار نے صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی تعلقات کو معمول پر لانے کو علاقائی انضمام سے تعبیر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ امریکہ کی قومی سلامتی، اس ملک کے علاقائی شراکت داروں اور امریکہ کے باشندوں کے مفاد میں ہے بلکہ علاقے کے تمام شہریوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔


مشہور خبریں۔
جنبلاط کی مغرب نواز لبنانی حکومت کو واضح انتباہ
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: لبنان کے سابق ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ اور
جون
بھارتی مسلمان کو ٹرانزٹ ویزا دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
?️ 24 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل
نومبر
ٹرمپ کا لبنانی عوام سے جھوٹا وعدہ اور اسرائیل کے جرائم کا بھرپور دفاع
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حقیقت کو مکمل طور
اپریل
مقبوضہ علاقوں کے ویزے کے لیے یورپی سفارت خانوں کے سامنے بے مثال قطاریں
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے مقبوضہ علاقوں میں یورپی سفیروں میں
اگست
قانون سازوں کی ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش
?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: امریکی کانگریس کے قانون سازوں نے ایک بل پیش کیا
فروری
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید
?️ 1 جون 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران بارڈر کے قریب
جون
آبنائے ہرمز؛ ایران پر حملے کی امریکہ کے لیے اسٹریٹجک قیمت، توانائی سے مہنگائی اور 40 ٹریلین ڈالر کے قرض تک اثرات
?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:ایران پر امریکی حملے کے معاشی اثرات واشنگٹن تک پہنچ گئے
ستمبر
جو بائیڈن اور افغان رہنماؤں کے مابین ملاقاتیں، ضیاع وقت یا مشکلات کا حل؟
?️ 27 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلی قومی مفاہمتی کونسل
جون