?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرے گی۔وفاقی حکومت نظرِثانی درخواست 13 اکتوبر دائر کرے گی۔ وزارت قانون نے بھی نیب ترامیم پرجاری سپریم کورٹ کا فیصلہ نظرثانی کےلیے فٹ قرار دے دیا تھا۔
وزارت قانون نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست تیار کرلی تھی۔ نگران حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔ نیب ترامیم کیس پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس سے مشروط کیا گیا تھا ۔ یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا۔
سپریم کورٹ نے اکثریتی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لیڈیز اینڈ جینٹلمین دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اکثریتی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی متعدد شقوں کو آئین کے برعکس قرار دے دیا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کالعدم قرار دی شقوں کے تحت نیب قانون کے تحت کاروائی کرے۔
عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال ہو گئے۔ آمدن سے زیادہ اثاثہ جات والی ترامیم سرکاری افسران کی حد تک برقرار رہیں گی۔سپریم کورٹ نے پلی بارگین کے حوالے سے کی گئی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دیں۔احتساب عدالتوں کے نیب ترامیم کی روشنی میں دیے گئے احکامات کالعدم قرار دے دئیے۔ نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم دے دیا۔تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
مشہور خبریں۔
آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے مقبوضہ حیفا میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی
مارچ
غزہ کے 600 دنوں کی جنگ کی المناک داستان
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں،جان بوجھ کر بھوکا رکھنا صہیونی ریاست کا
جون
یمن کا کئی گھنٹوں کا میزائل و ڈرون حملہ، امریکی بحری بیڑے اور بن گورین ایئرپورٹ کا نشانہ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں موجود امریکی
مارچ
مغربی کنارے میں مسلح تصادم کا تسلسل
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جنین اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں پر صیہونی حکومت
اگست
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں
ستمبر
مسجد اقصیٰ خطرے میں
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ایک فلسطینی میڈیا سے گفتگو میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ
ستمبر
شمالی کوریا نے ڈونیٹسک اور لوہانسک کی جمہوریہ کو تسلیم کیا
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ ڈی پی آر کے صدر ڈینس
جولائی
یوکرین کو 2.5 بلین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کے
جنوری