وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار

وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا  کہ نواز شریف میں کافی تبدیلی آچکی ہے اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا، نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر طنزیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے ، نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں رہا بلکہ  انقلابی بن چکا ہے ، اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے ، حواری یہ بھی کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست ، آخر میں شہباز گل نے لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر وہ ٹھیک ہو گئے ہیں تو وطن واپس آ جائیں ، 2 سال سے انتظار میں ہیں کہ کب نواز شریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوں گی، اگر ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہو گئی ہیں تو انہیں خدا کا واسطہ ہے کہ واپس آ جائیں ، ان سے بات ہو رہی ہے یا نہیں میں اس بات کی کیسے گارنٹی دے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہو کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے؟ انہوں نے اس متعلق وزیر اعظم کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نواز کی واپسی کی خبریں سامنے آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے رد عمل کا اظہار کیا تھا ، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ اصولی طور پر غلط بات ہے کہ ایک شخص کو عدالت کہہ چکی ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہے اور اسے دوبارہ وزیر اعظم بنا دیا جائے۔

واضح رہے کہ ان دنوں لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک میں واپسی کی خبریں چل رہی ہیں جن پر لیگی رہنماؤں اور حکومتی وزراء کی جانب سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے حال ہی میں ملاقات کر کے واپس آنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں جس کے بعد سے یہ موضوع مسلسل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ اور اس کے عربی چیلے یمنی فوج کو کنٹرول کر سکتے ہیں؟امریکی میڈیا کی زبانی

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: عسکری امور میں مہارت رکھنے واکے امریکی میگزین نے امریکہ

جولانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں افراد کا قتل عام

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:ذرائع نے شام کے شہر حمص میں دہشت گرد تنظیم ہیئت

پاکستان، مہاجرین کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدوں کا پابند ہے، جسٹس عائشہ ملک

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم

کینیڈا کے مسلم گھرانے پر حملہ کے سلسلہ میں اس ملک کے وزیر اعظم کا رد عمل

?️ 9 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا کے شہرلندن اونٹاریو میں ایک مسلمان کنبے پر وحشیانہ حملے

پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری

?️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان

سول سوسائٹی ارکان کا کشمیریوں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری پر اظہار تشویش

?️ 4 دسمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا عدلیہ سے متعلق اہم بیان

?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

آج ہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے: اسد عمر

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے