?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں کافی تبدیلی آچکی ہے اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا، نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر طنزیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے ، نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں رہا بلکہ انقلابی بن چکا ہے ، اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے ، حواری یہ بھی کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست ، آخر میں شہباز گل نے لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر وہ ٹھیک ہو گئے ہیں تو وطن واپس آ جائیں ، 2 سال سے انتظار میں ہیں کہ کب نواز شریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوں گی، اگر ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہو گئی ہیں تو انہیں خدا کا واسطہ ہے کہ واپس آ جائیں ، ان سے بات ہو رہی ہے یا نہیں میں اس بات کی کیسے گارنٹی دے سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہو کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے؟ انہوں نے اس متعلق وزیر اعظم کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نواز کی واپسی کی خبریں سامنے آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے رد عمل کا اظہار کیا تھا ، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ اصولی طور پر غلط بات ہے کہ ایک شخص کو عدالت کہہ چکی ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہے اور اسے دوبارہ وزیر اعظم بنا دیا جائے۔
واضح رہے کہ ان دنوں لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک میں واپسی کی خبریں چل رہی ہیں جن پر لیگی رہنماؤں اور حکومتی وزراء کی جانب سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے حال ہی میں ملاقات کر کے واپس آنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں جس کے بعد سے یہ موضوع مسلسل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس کے جواب پر عالمی رد عمل
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش
اکتوبر
ابوبکر البغدادی کی بیٹی کا اپنے باپ کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: 2019 میں مارے جانے والے داعش دہشت گرد گروہ کے
فروری
عمان صنعا اور سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے:یمنی عہدیدار
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر اعظم نے دفاع
دسمبر
عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد
دسمبر
برطانوی ڈاکٹر کیوں ہڑتالیں کر رہے ہیں؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں برطانوی
اگست
بائیڈن اردن کے بجائے اسرائیل کیوں آرہے ہیں؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ اردن منسوخ کردیا گیا
اکتوبر
اسپیکر ایاز صادق کی حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کو کل اپنے دفتر میں مذاکرات کی دعوت
?️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر
دسمبر
عراقی پارلیمنٹ میں صدر دھڑے کے نمائندوں کی موجودگی ختم
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے آج اتوار کی
جون