?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے انکشافات نے پھر سے شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کردیا ہے۔ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خبر کو شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔
فواد چوہدری نے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا، انہوں نے کہا کہ نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا، وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار تھے یہ بات ان کا صاحبزادہ ٹی وی پر تسلیم کر چکا ہے، یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ اب ایفی ڈیوٹ بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئے تحریر کروایا ہے، اسی لئے تو انکو گارڈ فادر کہا گیا تھا،ثابت ہوا کہ رسی جل گئی مگربل نہیں گیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا
اپریل
شرمین عبید چنائے کا اعزاز، عالمی شخصیات کے ساتھ ویڈیو سیریز ریلیز
?️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے
جون
ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات
جون
انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کی فوج یوکرین کو ٹرینگ دیتی ہوئی
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ یوکرین کے حوالے سے روس کے خلاف مغربی
اگست
امریکہ کا یورپ میں نیٹو کارروائیوں کے لیے فوجی حمایت میں کمی کا منصوبہ
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:یورپی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ براعظم یورپ میں
جون
افغان عوام کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی مدد کا نیا طریقہ
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان کے عوام کو ہر
جولائی
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی و سینیٹر کو نااہل قرار دیدیا
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ
اگست
یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی
جولائی