میاں نواز شریف 23 فروری کو آزاد کشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے

?️

مظفرآباد (سچ خبریں) میاں محمد نواز شریف، قائد مسلم لیگ ن، آئندہ ہفتے آزاد کشمیر کا اہم دو روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وہ 23 فروری کو مظفرآباد پہنچیں گے اور 24 فروری کو اپنے دورے کا اختتام کر کے واپس روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی، نواز شریف آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت اور کارکنان سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات شامل ہے۔

دورے میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی، آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ کے درخواست دہندگان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام نے نواز شریف کے دورے کی تصدیق کر دی ہے، نواز شریف مظفرآباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔

دورے کے دوران ن لیگ کی انتخابی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور پارٹی رہنماؤں کو آئندہ لائحہ عمل سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی، آزاد کشمیر کے چند انتخابی حلقوں کے ٹکٹ بھی اس موقع پر فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل میاں نواز شریف کا مظفرآباد دورہ شیڈول ہونے کے بعد ملتوی ہو چکا تھا۔

مشہور خبریں۔

’اعظم خان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ؟‘ سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران

وزارت خارجہ نے شمع جونیجو کی یو این ایس سی اجلاس میں شمولیت سے خود کو الگ کر لیا

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارتِ خارجہ نے کالم نگار شمع جونیجو کی

مراد سعید کا صدر مملکت کو خط

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید

ایک چوتھائی اسرائیلیوں کی غذا ناسالم

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: داور عبرانی زبان کی بنیاد نے اعلان کیا کہ اسرائیل

مسلئہ فلسطین کا راہ حل کیا ہے؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر

پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا: وزیر اعظم

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی

صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے:حماس

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد

کیا جائیکا کے منصوبے جاپانی کمپنیوں کے لیے مارکیٹیں بنا رہے ہیں؟

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: اگرچہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی اپنے سرکاری اصولوں میں غیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے