?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ملک کی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے، جو اپنے آپ کو تبدیلی کا نمائندہ کہلواتے تھے، انہوں نے تبدیلی نہیں تباہی کی اور جو اپنے آپ کو ووٹ کی عزت کے نمائندے قرار دیتے تھے، وہ نہ ووٹ کی عزت کرتے ہیں نہ گورننس کرنا جانتے ہیں، وہ تو پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں۔
پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے لیے جتنی صلاحیت ہے، اتنی شاید ہی کسی صوبے میں ہو، یہاں پیپلز پارٹی کے کارکن نظریاتی، غیرت مند، بہادر اور وفادار ہیں اور آپ نے قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے منشور کو اب تک زندہ رکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو شخص ہم پر مسلط کیا گیا تھا اس نے نوجوانوں کو بتایا کہ لیڈر کی نشانی یوٹرن لینا ہے، اب آپ پر یہ فرض ہے کہ ہم پاکستان کے عوام کو سمجھائیں کہ یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں، بزدل کی نشانی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اصولوں پر قائم ہے اور آج بھی وہی نظریہ، منشور اور سوچ ہے کہ اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے جو حالات ہیں اس میں بہت ضروری ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے محنت کریں، جدوجہد کریں، سیاست کریں اور اس لیے حکومت بنائیں کہ ہمیں روٹی کپڑے اور مکان کے نعرے پر عمل کرنا پڑے گا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے، کوئی ایسی سیاسی جماعت موجود ہی نہیں ہے کہ جس کا نام لوں اور کہوں کہ یہ میرا مخالف ہے، میری مخالف یہ یہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے اور مجھے اس ملک کے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی باقی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے، جو اپنے آپ کو تبدیلی کا نمائندہ کہلواتے تھے، انہوں نے تبدیلی نہیں تباہی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو اپنے آپ کو ووٹ کی عزت کے نمائندے قرار دیتے تھے، جنہوں نے اپنے نام کو خدمت، گورننس اور ڈیلیوری کا نمائندہ بنایا تھا، ان کا اصل چہرہ بھی اب عوام کے سامنے آ گیا ہے ، وہ نہ ووٹ کی عزت کرتے ہیں یا خدمت کرنا جانتے ہیں، نہ گورننس کرنا جانتے ہیں، وہ تو پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ یہ 16 مہینے کا ذکر کرتے ہیں، 16 مہینے مشکل تو تھے مگر میں آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں کہ میں اپنی 16 مہینے کی کارکردگی پر فخر کرتا ہوں اور اس کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں، جو میرے ساتھی تھے اور میرے ساتھ اسی کابینہ منیں بیٹھتے تھے آپ ان سے پوچھیں، کیا وہ اپنی 16مہینے کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے پر تیار ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے نوجوان وزیر خارجہ کی حیثیت سے اگر آپ میری کارکردگی کا موازنہ مجھ سے پہلے والوں سے کریں تو اس سے آپ کو ہماری کامیابی سامنے نظر آئے گی لیکن پاکستان کے تمام مسائل تو وزیر خارجہ حل نہیں کر سکتا، جو معیشت کے مسائل ہیں، جو غریب عوام کے مسائل ہیں وہ تو اس کے لیے ہمیں جیالا وزیراعظم بنانا پڑے گا، جب جیالا وزیراعظم ہو گا، جب جیالا وزیر اعلیٰ ہو گا تو میں صحیح طریقے سے آپ کی خدمت کر سکوں گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ ہمارے نظریے اور ان کے نظریے میں فرق ہے، وہ حکومت میں آ کرصرف اور صرف اشرافیہ کا سوچتے ہیں، صرف اور صرف امیروں کو فا۴دہ پہنچاتے ہیں اور جب پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی ہے تو ہم پسماندہ طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم عام آدمی کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہیں فائدہ پہنچانے کے لیے منصوبہ بندی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا کئی نسلوں سے پاکستان میں کچی آبادیوں میں رہنے والے ہر شخص سے وعدہ ہے کہ جب ہم مل کر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے تو کچی آبادیوں میں رہنے والے ہر شخص کو اپنی زمین کا مالک بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو آج تک انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، تو اگر آج بھی کوئی سمجھتا ہے کہ وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، آج بھی پاکستان پیپلز کے جیالے موجود ہیں اور میدان میں ہیں اور ہم ہر کسی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم تیز پر مقابلہ کریں گے اور تیر جیتے گا۔


مشہور خبریں۔
کیف کو ہتھیاروں کی ترسیل معطل کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ پر نیٹو کا دباؤ
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: نیٹو میں امریکہ کے بعض اتحادیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ
جولائی
ایران فلسطین کا واحد بڑا حامی
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی
مارچ
امریکہ روس کے مطالبات پر سمجھوتے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے:زلنسکی
?️ 15 فروری 2026امریکہ روس کے مطالبات پر سمجھوتے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے:زلنسکی
فروری
اسرائیل کا لبنانی ہسپتالوں کے قریب علاقوں پر حملے
?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:سرحدوں کے بغیر ڈاکٹرز (میڈیسن سانس فرنٹییرز) نے اسرائیلی حملوں
جون
امریکہ اور چین کی فوجی کشمکش کا نتیجہ انسانی تہذیب کی تباہی
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال سٹریٹ جرنل کو
مئی
امریکہ نے مذاکرات کے درمیان ایران پر حملہ کیا: چین
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے
جولائی
امریکہ کا افریقی مہاجرین کے قتل عام میں ممنوعہ بمبوں کا استعمال
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ صیہونیوں کی حمایت اور غزہ پٹی میں غیر مسلح
اپریل
چین کے صدر کے 3 روزہ دورہ روس کا اختتام
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ چند منٹ قبل روس کے
مارچ